
نئی دہلی،23اگست(ہ س )۔
جاپان کے آئیچی-ناگویا میں ہونے والے ایشین گیمز 2026 کے لیے بھارت کی کبڈی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مردوں کی ٹیم میں اسٹار ریڈرایان لوہچب اور دیوانک دلال کے ساتھ تجربہ کار آل راو¿نڈر پون سہراوت اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ خواتین کی ٹیم کی کپتانی ایشین گیمز کی میڈلسٹ ریتو نیگی کریں گی، جبکہ پشپا رانا نائب کپتان ہوں گی۔ حال ہی میں ارجن ایوارڈ سے سرفراز ہونے والی پوجا کاجلا کو بھی خواتین کی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
20ویں ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026 تک جاپان میں منعقد ہوں گے۔ کبڈی کے مقابلے 21 سے 26 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔
ریڈنگ میں ایان اور دیوانک پر بڑی ذمہ داری
بھارتی مردوں کی ٹیم کا ریڈنگ شعبہ کافی مضبوط نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ پرو کبڈی لیگ سیزن کے ٹاپ دو ریڈرز میں شامل ایان لوہچب اور دیوانک دلال ٹیم کے حملے کو مزید مضبوط کریں گے۔
ان کے علاوہ ارجن دیشوال اور آشو ملک بھی ریڈنگ یونٹ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ارجن دیشوال 1,383 ریڈ پوائنٹس کے ساتھ پی کے ایل کی آل ٹائم فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
دفاع میں سنیل کمار اور س±میت سانگوان کا تجربہ
دفاع کی ذمہ داری تجربہ کار کھلاڑیوں کے کندھوں پر ہوگی۔ سنیل کمار 442 ٹیکل پوائنٹس کے ساتھ پی کے ایل کی آل ٹائم فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے ساتھ س±میت سانگوان دفاع کو مضبوطی فراہم کریں گے، جن کے نام 372 ٹیکل پوائنٹس ہیں۔
وہیں پون سہراوت اور اسلم انعامدار ٹیم کے دو اہم آل راو¿نڈر ہیں۔ دونوں کھلاڑی ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیت چکے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ