مرکزی حکومت کی جانب سےنو تشکیل قومی اقلیتی کمیشن کی پہلی میٹنگ منعقد
نئی دہلی،20اگست(ہ س )۔ حال ہی میں مرکزی حکومت کی جانب سے نو تشکیل کردہ قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) کی پہلی میٹنگ آج این سی ایم کے چیئرمین ہرجیت سنگھ گریوال کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں نائب چیئرمین محترمہ ایس مناواری بیگم، رکن برجیس دیسا
مرکزی حکومت کی جانب سےنو تشکیل قومی اقلیتی کمیشن کی پہلی میٹنگ منعقد


نئی دہلی،20اگست(ہ س )۔

حال ہی میں مرکزی حکومت کی جانب سے نو تشکیل کردہ قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) کی پہلی میٹنگ آج این سی ایم کے چیئرمین ہرجیت سنگھ گریوال کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں نائب چیئرمین محترمہ ایس مناواری بیگم، رکن برجیس دیسائی اور رکن گلین ای سوزا ٹکلو نے شرکت کی۔

میٹنگ میں کمیشن کے دیگر افسران، این سی ایم کے سکریٹری سوچندر مشرا اور این سی ایم کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر اتیا نند بھی موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران کمیشن نے اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود اور مفادات سے متعلق امور کا جائزہ لیا اور غور کے لیے پیش کیے گئے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ارکان نے کمیشن کی جاری سرگرمیوں پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور زیر التوا معاملات پر آئندہ کی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی۔

چیئرمین نے اقلیتوں کی ترقی کے لیے کام کرنے اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کی نگرانی کرنے کے کمیشن کے مقصد پر زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande