کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون کی موت، دوسری شدید زخمی
ممبئی ، 20 اگست (ہ س) پال گھر ضلع کے نالاسوپارہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک خاتون کی موت ہوگئی، جبکہ ایک دوسری خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثے کے وقت کار 16 سالہ نابالغ چلا رہا تھا۔ متوفی خاتون کی شناخت شریہ میسال کے طور پر ہ
Car Collision Kills Pedestrian Woman


ممبئی ، 20 اگست (ہ س) پال گھر ضلع کے نالاسوپارہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک خاتون کی موت ہوگئی، جبکہ ایک دوسری خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثے کے وقت کار 16 سالہ نابالغ چلا رہا تھا۔ متوفی خاتون کی شناخت شریہ میسال کے طور پر ہوئی ہے، جن کی عمر 32 سال تھی۔ معلومات کے مطابق نگین داس پاڑا کی رہنے والی پرگتی مورے اور شریہ میسال گھریلو ملازمت کرتی تھیں۔ بدھ کے روز وسئی میں کام ختم کرنے کے بعد دونوں نالاسوپارہ اسٹیشن پہنچیں اور پیدل اپنے گھر کی جانب جارہی تھیں۔ شام تقریباً 4.30 بجے دت نگر علاقے میں سامنے سے آنے والی تیز رفتار ایکو کار نے دونوں خواتین کو ٹکر مار دی۔حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے دونوں زخمی خواتین کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔ شریہ میسال کے سر، کمر، کولہے اور گھٹنے میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ ڈاکٹروں کی جانب سے علاج کے باوجود رات تقریباً پونے 10 بجے ان کی موت ہوگئی۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد تولنج پولیس نے 16 سالہ نابالغ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں استعمال ہونے والی کار راجیش شاہ کے نام پر رجسٹرڈ ہے، جبکہ مہیش نائک کو ڈرائیور بتایا گیا ہے۔پولیس نے کار کے مالک راجیش شاہ اور ڈرائیور بتائے جانے والے مہیش نائک کے خلاف معاملہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ نابالغ کے حوالے سے بھی پولیس قانونی کارروائی کے مطابق معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande