ہریانہ پولیس نے اسنیفر ڈاگ کی مدد سے چھ ماہ میں 48 مقدمات حل کیے
بولٹ نے 15 ، ریمبونے 14 اور رومیونے 12 این ڈی پی ایس آپریشنزکی قیادت کی چنڈی گڑھ، 2 اگست (ہ س)۔ ہریانہ میں نشے سے نجات مہم میں، پولیس سے تربیت یافتہ ا سنیفر ڈاگ منشیات کے اسمگلروں کے خلاف موثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں۔ سال 2026 کی پہلی ششماہی (یکم ج
مقدمات


بولٹ نے 15 ، ریمبونے 14 اور رومیونے 12 این ڈی پی ایس آپریشنزکی قیادت کی

چنڈی گڑھ، 2 اگست (ہ س)۔ ہریانہ میں نشے سے نجات مہم میں، پولیس سے تربیت یافتہ ا سنیفر ڈاگ منشیات کے اسمگلروں کے خلاف موثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں۔ سال 2026 کی پہلی ششماہی (یکم جنوری سے 30 جون) کے دوران ہریانہ اسٹیٹ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (ایچ ایس این سی بی) اور ضلع پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے اسنیفر ڈاگکی مدد سے 48 این ڈی پی ایس معاملوں کا پتہ لگایا اور بڑی مقدار میں چٹا (ہیروئن)، اسمیک، گانجا، چرس، افیون، ڈوڈا پوسٹ، چورا پوسٹ اور دیگر منشیات برآمد کیں۔

بولٹ ان مہمات میں سب سے زیادہ غالب تھا، جس نے 15، ریمبو نے14 اور رومیو نے 12 معاملوں میں اہم کردار کیا۔ خاص طور پر، 5 کوئنٹل 50 کلو 300 گرام ڈوڈا پوست کی سب سے بڑی بازیابی ریمبو کی مدد سے کی گئی۔ ان تینوں اسنیفر ڈاگ کی غیر معمولی سونگھنے کی صلاحیت اور ڈاگ کو سنبھالنے والوں کے ساتھ ان کے بہترین ہم آہنگی نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف ہریانہ پولیس کی کارروائی کو ایک نئی برتری دی ہے۔ہریانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اجے سنگھل نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ معاشرے کے مستقبل اور خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس ان پٹ اور ماہر وسائل کے موثر استعمال کے ساتھ ہریانہ پولیس منشیات کی اسمگلنگ کے پورے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

بولٹ، ریمبو اور رومیو ہریانہ پولیس کے اسٹارا سنیفرڈاگ بن گئے

حصار ڈاگ اسکواڈ یونٹ نے بہترین کارکردگی کے ساتھ سال 2026 کے پہلے نصف میں سب سے زیادہ معاملے حل کیے۔ یونٹ کے تربیت یافتہ اسنیفر ڈاگ، بولٹ نے چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں میں حصہ لیا، جس نے 15 این ڈی پی ایس معاملوں میں سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کیں۔ ریمبو نے 14 معاملات میں اہم کردار ادا کیا اور اس کی وجہ سے 5 کوئنٹل 50 کلوگرام 300 گرام ڈوڈا پوست کی سب سے بڑی بازیابی ہوئی۔ رومیو نے 12 این ڈی پی ایس معاملوں میں مدد کی اور چٹا، گانجا اور دیگر منشیات کی بازیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande