آسام میں مختلف سڑک حادثوں میں 3 افراد کی موت
گوہاٹی (آسام)، 16 اگست (ہ س)۔ آسام میں دو مختلف سڑک حادثوں میں تین افراد کی موت ہوگئی۔ مہلوکین میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ایک حادثہ نلباڑی ضلع کے بربھاگ علاقے میں ہفتہ کی رات پیش آیا جس میں ایک خاتون کی موت ہو گئی، جبکہ ایک دوسری خاتون شدید زخمی ہ
ٓسام سڑک حادثہ


گوہاٹی (آسام)، 16 اگست (ہ س)۔ آسام میں دو مختلف سڑک حادثوں میں تین افراد کی موت ہوگئی۔ مہلوکین میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ایک حادثہ نلباڑی ضلع کے بربھاگ علاقے میں ہفتہ کی رات پیش آیا جس میں ایک خاتون کی موت ہو گئی، جبکہ ایک دوسری خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق، آئیکن بیزبروا اور بینا داس سڑک کے کنارے بیٹھ کر بات چیت کر رہی تھیں۔ اسی دوران تیز رفتار انووا گاڑی نے دونوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں آئیکن بیزبروا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد انووا سڑک سے تقریباً سات فٹ نیچے جا گری۔ حادثے کے فوراً بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ شدید زخمی بینا داس کو نلباڑی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

دوسرا حادثہ آسام کے نارائن پور میں قومی شاہراہ-15 پر پیش آیا جس میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق، ایک ہی سمت میں جا رہے تین مال بردار ٹرکوں کے درمیان زبردست ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں اے ایس 31 سی 1157 نمبر والے ٹرک کے ڈرائیور اور کلینر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کے بعد دو ٹرکوں میں ٓگ لگ گئی۔ حادثے کی وجوہات اور جاں بحق افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande