بی آر او نے جموں۔پونچھ شاہراہ پر 2.79 کلومیٹر طویل ٹنل کو آمدورفت کے لیے کھول دیا
جموں, 16 اگست (ہ س)۔ بارڈ روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے جموں۔پونچھ شاہراہ پر تعمیر کی گئی 2.79 کلومیٹر طویل سنگل سرنگ کو عوامی آمدورفت کے لئے کھول دیا۔ سرنگ کے کھلنے سے راجوری، پونچھ، نوشہرہ اور پیر پنجال کے دیگر علاقوں کے مسافروں کو بڑی سہولت ملے گ
Tunnel


جموں, 16 اگست (ہ س)۔ بارڈ روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے جموں۔پونچھ شاہراہ پر تعمیر کی گئی 2.79 کلومیٹر طویل سنگل سرنگ کو عوامی آمدورفت کے لئے کھول دیا۔ سرنگ کے کھلنے سے راجوری، پونچھ، نوشہرہ اور پیر پنجال کے دیگر علاقوں کے مسافروں کو بڑی سہولت ملے گی۔

کالی دھار پہاڑی سلسلے میں تعمیر کی گئی اس سرنگ پر تقریباً 600 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ سرنگ کے ذریعے موجودہ دشوار گزار راستے کو نظرانداز کرتے ہوئے سفر کا فاصلہ تقریباً 11 سے 13 کلومیٹر کم ہوگا، جبکہ سفر کے وقت میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

فی الحال سرنگ میں صرف ہلکی گاڑیوں کو صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک آمدورفت کی اجازت دی گئی ہے۔ تعمیراتی اور تکمیلی کام ابھی جاری ہونے کے باعث بسوں اور مال بردار بھاری گاڑیوں کو پرانے راستے سے گزرنا ہوگا۔ باقی کام مکمل ہونے اور حفاظتی منظوری ملنے کے بعد بھاری گاڑیوں کی آمدورفت شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

سنگل سرنگ کے کھلنے سے چند کلومیٹر دور واقع پہلے سے فعال کنڈی سرنگ کے ساتھ جموں اور پیر پنجال خطے کے درمیان سڑک رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔ مکمل منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچنے کے بعد راجوری اور پونچھ کا سفر زیادہ محفوظ، تیز اور آسان ہونے کی توقع ہے۔

مقامی لوگوں نے سرنگ کھولنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے راجوری اور پونچھ سمیت سرحدی اضلاع کے لئے رابطہ کاری کے شعبے میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande