جنرل اسٹور سے نقدی سمیت 1.20 لاکھ روپے کا سامان چوری ، محکمہ جنگلات کے جیک پوسٹ کے قریب ہوئی واردات
مشرقی سنگھ بھوم، 16 اگست (ہ س)۔ مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے پٹمدا تھانہ علاقے کے بھادوڈیہ میں چوروں نے ایک جنرل اسٹور کو نشانہ بناتے ہوئے لوہے کے چادروں کی چھت کاٹ کر تقریباً 1.20 لاکھ روپے مالیت کے سامان اور نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا۔ چوری کی یہ واردات ٹ
جنرل اسٹور سے نقدی سمیت 1.20 لاکھ روپے کا سامان لے اڑے چور


مشرقی سنگھ بھوم، 16 اگست (ہ س)۔ مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے پٹمدا تھانہ علاقے کے بھادوڈیہ میں چوروں نے ایک جنرل اسٹور کو نشانہ بناتے ہوئے لوہے کے چادروں کی چھت کاٹ کر تقریباً 1.20 لاکھ روپے مالیت کے سامان اور نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا۔ چوری کی یہ واردات ٹاٹا-پٹمدا مرکزی سڑک کے کنارے محکمہ جنگلات کے چیک پوسٹ کے قریب ہوئی۔ اتوار کی صبح دکان کھولنے پہنچے دکان کے مالک مہانند مہتو کو واقعے کی اطلاع ملی، جس کے بعد انہوں نے پولیس کو خبر دی۔

مہانند مہتو کے مطابق، ہفتہ کی رات تقریباً 10 بجے وہ روزانہ کی طرح دکان بند کر کے گھر چلے گئے تھے۔ اتوار کی صبح دکان پہنچنے پر انہوں نے دیکھا کہ چھت کا ایک حصہ کٹا ہوا ہے۔ دکان کے اندر سامان بکھرا پڑا تھا۔ جانچ کرنے پر تقریباً 30 ہزار روپے نقد سمیت لگ بھگ 1.20 لاکھ روپے مالیت کا سامان غائب ملا۔

اطلاع ملنے کے بعد بوڑام پولیس موقع پر پہنچی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس نے دکان اور آس پاس کے علاقے کا جائزہ لیتے ہوئے چوروں کے بارے میں معلومات جمع کرنے کی کوشش کی۔ فی الحال چوری میں ملوث ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

دکاندار کے مطابق، گزشتہ ایک سال کے دوران اسی دکان میں چوری کی یہ تیسری واردات ہے۔ مسلسل ہو رہی چوری کی وارداتوں کو لے کر آس پاس کے دکانداروں اور دیہاتیوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جائے واردات ڈمنا جھیل سے تقریباً دو کلومیٹر کی دوری پر ہے اور ٹاٹا-پٹمدا مرکزی سڑک پر رات دن گاڑیوں کی آمد و رفت رہتی ہے۔ اس کے باوجود چوروں کا اس طرح واردات کو انجام دینا علاقے کے حفاظتی انتظامات پر سوال کھڑے کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande