حیدرآباد میں رات کے وقت پولیس کی سخت چیکنگ
حیدرآباد ،16 اگست (ہ س)۔ شہرمیں جرائم کی روک تھام اوررات کے اوقات میں مشتبہ سرگرمیوں پرقابو پانے کےلیے حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے رات کے وقت چیکنگ اور’مشن چبوترا‘ کو مزید مؤثر بنایاجارہا ہے۔ پولیس ٹیمیں مختلف علاقوں میں رات دیر گئے گشت کے ساتھ
حیدرآباد میں رات کے وقت پولیس کی سخت چیکنگ،


حیدرآباد ،16 اگست (ہ س)۔ شہرمیں جرائم کی روک تھام اوررات کے اوقات میں مشتبہ سرگرمیوں پرقابو پانے کےلیے حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے رات کے وقت چیکنگ اور’مشن چبوترا‘ کو مزید مؤثر بنایاجارہا ہے۔ پولیس ٹیمیں مختلف علاقوں میں رات دیر گئے گشت کے ساتھ سڑکوں، چبوتروں اورعوامی مقامات پرموجود افراد کی جانچ کررہی ہیں۔ ’مشن چبوترا‘ کے دوران پولیس خاص طورپرایسے نوجوانوں پر نظررکھتی ہے جوبغیرکسی واضح وجہ کے رات دیرگئے سڑکوں یاعوامی مقامات پرگھومتے یا بیٹھےنظر آتے ہیں۔ پولیس مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ، شناخت کی جانچ اور ضرورت پڑنے پر تلاشی بھی لیتی ہے۔ بعض کارروائیوں میں نوجوانوں کی کونسلنگ کرکے انہیں والدین کے حوالے بھی کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد کسی عام شہری کو پریشان کرنا نہیں بلکہ جرائم، منشیات کی سرگرمیوں،غیرقانونی اسلحہ اوررات کے وقت ہونے والی غیرضروری نقل وحرکت کوروکنا ہے۔ ماضی میں اولڈ سٹی کے مختلف علاقوں میں بھی رات کی گشت کے ذریعے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ پولیس نے نوجوانوں اورشہریوں کومشورہ دیا ہے کہ وہ رات دیرگئے بلا ضرورت گھومنے پھرنے سے گریز کریں اوراگر کسی ضروری کام سے باہرنکلنا ہوتواپنی شناخت اورباہرنکلنے کی مناسب وجہ واضح رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم طبی ایمرجنسی یا دیگر حقیقی ضرورت کی صورت میں شہریوں کے باہر نکلنے پر پابندی نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande