بہار میں پولیس کی بڑی کارروائی، 751 لیٹر غیر ملکی شراب کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار
مشرقی چمپارن،16(ہ س)۔ بہار کے مشرقی چمپارن کے موتیہاری میں پولیس نے شراب کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کاروائی کی ہے۔ پولیس نے چھتونی تھانہ علاقہ کے تحت چھوٹا بریار پور میں سونمتی مندر کے پیچھے کے علاقے میں چھاپہ مار ی کر بڑی مقدار میں 751.68 لیٹر غیر ملک
بہار میں پولیس کی بڑی کارروائی، 751 لیٹر غیر ملکی شراب کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار


مشرقی چمپارن،16(ہ س)۔ بہار کے مشرقی چمپارن کے موتیہاری میں پولیس نے شراب کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کاروائی کی ہے۔ پولیس نے چھتونی تھانہ علاقہ کے تحت چھوٹا بریار پور میں سونمتی مندر کے پیچھے کے علاقے میں چھاپہ مار ی کر بڑی مقدار میں 751.68 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد کی۔ پولیس نے شراب سے لدی ایک پک اپ ٹرک بھی قبضے میں لے کر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق 15 اگست کی صبح اطلاع ملی تھی کہ چھوٹا بریار پور کے سونمتی مندر کے پیچھے ایک پک اپ ٹرک میں غیر ملکی شراب کی ایک بڑی کھیپ پہنچنے والی ہے۔ اطلاع کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ، مشرقی چمپارن، موتیہاری کو اطلاع دی گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ صدر-1 دلیپ کمار کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔اطلاع کی بنیاد پر ٹیم نے سونمتی مندر کے پیچھے چھاپہ ماری کی ۔ چھاپہ ماری کے دوران پولیس نے پک اپ ٹرک میں 87 کارٹن غیر ملکی شراب برآمد کی۔ شراب 180 ملی لیٹر ٹیٹرا پیک میں پیک کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق کل 4,176 ٹیٹرا پیک برآمد کیے گئے، جن کی کل تعداد 751.68 لیٹر تھی۔

پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمین کی شناخت ابھے کمار (22) عرف منا کمار ولد ویدناتھ چودھری ساکن مظفر پور اور وپن کمار (24) ولد کنہائی سہنی ساکن مشرقی چمپارن کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے ایک پک اپ گاڑی اور دو موبائل فون بھی برآمد کر لیے ہیں۔پولیس فی الحال دونوں گرفتار ملزمین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پوچھ گچھ کے ذریعے شراب کی کھیپ کے ذریعہ اور اس کے ممکنہ خریداروں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ معاملے کا جلد حل کر کے مجرموں کو سزا دی جائے گی۔ڈی ایس پی دلیپ کمار نے بتایا کہ معاملے میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور اسمگلنگ میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ ہماری ٹیم اب اس بات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہی ہے کہ شراب کی کھیپ کہاں سے آئی اور اسے کہاں سپلائی کیا جانا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande