
کانپور، 15 اگست (ہ س)۔ مدھیہ پردیش سے غیر قانونی پستول لا کر اترپردیش کے ضلع کانپور میں سپلائی کرنے والے ایک ملزم کو چھاونی پولیس اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔ اس کے قبضے سے 0.32 بور کی چار پستول اور چار میگزین برآمد ہوئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ایسٹ) ستیہ جیت گپتا نے آج بتایا کہ یومِ آزادی کے پیشِ نظر غیر قانونی اسلحے کی اسمگلنگ اور فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں 14 اگست کو مخبر کی اطلاع پر چھاونی پولیس اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم نے لمر باغ کالونی کے پیچھے چیتن گراونڈ کے پاس گھیرا بندی کی۔ ٹیم نے مشتبہ نوجوان کو پکڑ کر تلاشی لی تو اس کے پاس سے چار غیر قانونی پستول اور چار میگزین برآمد ہوئیں۔
پکڑے گئے ملزم کی شناخت للت چوہان ساکن نگلا مان سنگھ، اورنگ آباد پٹیالی، کاس گنج کے طور پر ہوئی۔ پوچھ گچھ میں اس نے بتایا کہ وہ مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون سے غیر قانونی پستول لا کر کانپور میں فروخت کرتا تھا۔ پوچھ گچھ میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم مدھیہ پردیش سے پستول لے کر آتا تھا اور یہاں انہیں الگ الگ لوگوں کو فروخت کر دیتا تھا۔
پولیس اب ہتھیاروں کی خرید و فروخت سے منسلک دیگر افراد کے بارے میں معلومات جمع کر رہی ہے۔ چھاونی تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس اس کے مجرمانہ ریکارڈ اور غیر قانونی ہتھیاروں کی سپلائی کے نیٹ ورک کی بھی جانچ کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن