ایرانی فوج نے امریکی فوجیوں پر 30 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا
تہران، 16 اگست (ہ س)۔ ایران کی فوج نے امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے یا گرفتار کرکے ایرانی فوج کے حوالے کرنے والے افراد کے لیے 30 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی فوج کے سربراہ امیر حاطمی نے کہا کہ اگر یہ کارروائی کسی خاتون کے ہاتھوں انجام دی
ایرانی فوج نے امریکی فوجیوں پر 30 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا


تہران، 16 اگست (ہ س)۔

ایران کی فوج نے امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے یا گرفتار کرکے ایرانی فوج کے حوالے کرنے والے افراد کے لیے 30 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی فوج کے سربراہ امیر حاطمی نے کہا کہ اگر یہ کارروائی کسی خاتون کے ہاتھوں انجام دی جاتی ہے تو انعام کی رقم دوگنی کردی جائے گی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق حاطمینے بتایا کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے اس طرح کی کارروائی میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس کے بعد یہ منصوبہ تیار کیا گیا۔ تاہم، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ امریکی فوجیوں کو گرفتار کرنے یا ہلاک کرنے کی ایسی کارروائی کہاں اور کب کیے جانے کی توقع ہے۔

حاطمی نے کہا کہ جو بھی شخص کسی امریکی فوجی اہلکار کو ہلاک یا گرفتار کرکے ایرانی فوج کے حوالے کرے گا، اسے 30 ہزار ڈالر یا 5 ارب تومان کے برابر انعام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کو انجام دینے والی ”بہادر ایرانی خواتین“ کو دوگنا انعام دیا جائے گا۔

موجودہ مغربی ایشیا کے تنازع کے دوران ایران میں امریکی زمینی فوجیوں کی کوئی معلوم تعیناتی نہیں ہوئی ہے۔ تاہم، اپریل میں ایک امریکی پائلٹ کا طیارہ حادثے کا شکار ہونے کے بعد اسے بچانے کے لیے امریکی افواج نے ایک کارروائی کی تھی۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان یہ اعلان دونوں ممالک کے درمیان تصادم کو مزید بڑھانے والا قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم، ایرانی فوج نے انعام کے اعلان کے حوالے سے کسی مخصوص کارروائی یا ممکنہ ہدف کے بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande