بنجارہ ہلز کے آدیواسی بھون میں اسمارٹ راشن کارڈ کی تقسیم
حیدرآباد ،16 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ کے اقلیتی بہبود اورعوامی اداروں کے وزیرمحمد اظہرالدین نے اتوارکوکہا کہ اسمارٹ راشن کارڈ کی تقسیم عوامی تقسیم نظام (پی ڈی ایس) کو مزید شفاف، ڈیجیٹل اور مستحقین کے لیے سہل بنانے کی سمت ایک اوراہم قدم ہے۔ بنجارہ ہلز
بنجارہ ہلز کے آدیواسی بھون میں اسمارٹ راشن کارڈ کی تقسیم


حیدرآباد ،16 اگست (ہ س)۔

تلنگانہ کے اقلیتی بہبود اورعوامی اداروں کے وزیرمحمد اظہرالدین نے اتوارکوکہا کہ اسمارٹ راشن کارڈ کی تقسیم عوامی تقسیم نظام (پی ڈی ایس) کو مزید شفاف، ڈیجیٹل اور مستحقین کے لیے سہل بنانے کی سمت ایک اوراہم قدم ہے۔ بنجارہ ہلز کے کمرم بھیم آدیواسی بھون میں اسمارٹ راشن کارڈ تقسیم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیرنے کہا کہ نئے کارڈ پرانے راشن بک لیٹس سے وابستہ مشکلات کو ختم کریں گے اورمستحقین کو اپنے راشن سے متعلق تفصیلات آسانی سے حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔ اظہرالدین نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ فلاحی اسکیموں کے فوائد ہر اہل خاندان تک براہِ راست اوربغیرکسی دشواری کے پہنچیں۔ انہوں نے خواتین کے لیے مفت بس سفر،عمدہ معیارکے چاول کی فراہمی اور مفت بجلی سمیت حکومت کے مختلف اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ انتخابی وعدوں کومرحلہ وارپوراکیا جا رہا ہے۔ وزیرنے سول سپلائزکے وزیراین. اتم کمارریڈی کی جانب سے عوامی تقسیم نظام کو مضبوط بنانے، راشن کارڈ کا دائرہ وسیع کرنے اور معیاری چاول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مستحقین کی موجودہ رہائش گاہوں کے قریب زمین کی بھی نشاندہی کررہی ہے تاکہ انہیں مقامی سطح پر مکانات فراہم کیے جا سکیں۔ اس کا مقصد ان مشکلات سے بچنا ہے جو کام کی جگہ اورخاندان سے دورمکانات الاٹ کیے جانے کی صورت میں پیدا ہوتی ہیں۔والدین سے بچوں کی تعلیم کو ترجیح دینے کی اپیل کرتے ہوئے اظہرالدین نے کہا کہ بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری اسکولوں اور رہائشی تعلیمی اداروں سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اقلیتوں اور معاشرے کے دیگر طبقات کی جائز شکایات کا ازالہ کرے گی۔ اس پروگرام میں رکن پارلیمنٹ انل کمار یادو،قانون ساز کونسل کے ارکان کوڈنڈارام اور مرزا رحمت بیگ، آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ارکان اسمبلی میرذوالفقار علی اور کوثرمحی الدین اورارکان اسمبلی نوین یادو،دانم ناگیندراورگنیش کے علاوہ اعلیٰ عہدیداروں اور مستحقین نے شرکت کی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande