
نئی دہلی،24اگست (ہ س )۔
دی فیڈریشن آف انڈین پبلشرز کے چھیالیسویں بک پروڈکشن ایوارڈ (2026) میں قومی اردو کونسل سے شائع ہونے والے موقر رسالہ ماہنامہ اردو دنیا کو ’جرنلس اینڈ ہاو¿س میگزین ‘ کے زمرے میں اول ’ایکسی لینس ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ دی فیڈریشن آف انڈین پبلشرز ہر سال تقریباً 9 زمروں میں قومی سطح کا ایکسی لینس ایوارڈ دیتی ہے۔ واضح رہے کہ قومی اردو کونسل گزشتہ تین برسوں سے مسلسل انعام حاصل کرتی رہی ہے۔ اس سے قبل 2024 میں بھی ماہنامہ ’اردو دنیا‘ کو دوسرے انعام سے اور سال 2025 میں بچوں کی کہانی کی کتاب پر تیسرے انعام سے نوازا جا چکا ہے۔ بک پروڈکشن اور اشاعت کے میدان میں قومی کونسل کی یہ کامیابی ادارے کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال کی گہری لگن اور بک پبلشنگ سے ان کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔ تقسیم انعام کی اس تقریب میں قومی اردو کونسل کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائرکٹر (اکیڈمک) ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی اور اسسٹنٹ ایڈیٹر محترمہ نہاں رباب نے شرکت کی۔ یہ اعزاز سپریم کورٹ آف انڈیا کے جج عزت مآب سنجیو سچدیوا کے ہاتھوں دیا گیا۔ اس دوران این بی ٹی کے ڈائرکٹر جناب یوراج ملک، معزز مہمانان اور دی فیڈریشن آف انڈین پبلشرز کے اراکین موجود رہے۔
قومی اردو کونسل اس کامیابی پر بک پروڈکشن اور ماہنامہ ’اردو دنیا‘ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور اپنے قارئین کا بطور خاص شکریہ ادا کرتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ