
علی گڑھ, 16 اگست (ہ س)علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار کی صدارت میں 19 اگست کو صبح 11:30 بجے وکاس بھون کے اجلاس ہال میں کسان دیوس کا انعقاد کیا جائے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چودھری ارون کمار نے مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کسان دیوس میں تکنیکی سیشن کے ساتھ کسانوں کے مسائل اور شکایات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔
انہوں نے تمام کسان بھائیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے مقررہ وقت اور مقام پر کسان دیوس میں شرکت کریں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ