کٹیہار میں وزیر اعلیٰ چائلڈ ہارٹ اسکیم کے تحت 30 بچوں کا کامیاب آپریشن ، 118 کی ہوئی جانچ
کٹیہار، 16 اگست (ہ س)۔ ریاستی حکومت کی کوششوں کی بدولت کٹیہار ضلع مسلسل صحت عامہ کی خدمات کو بہتر اور جدید بنا رہا ہے۔ محکمہ صحت کے تحت ضلع صدر اسپتال سے لے کر تمام بنیادی مراکز صحت تک صحت کی سہولیات جیسے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی)، انڈور ک
کٹیہار میں وزیر اعلیٰ چائلڈ ہارٹ اسکیم کے تحت 30 بچوں کا کامیاب آپریشن ، 118 کی ہوئی جانچ


کٹیہار، 16 اگست (ہ س)۔ ریاستی حکومت کی کوششوں کی بدولت کٹیہار ضلع مسلسل صحت عامہ کی خدمات کو بہتر اور جدید بنا رہا ہے۔ محکمہ صحت کے تحت ضلع صدر اسپتال سے لے کر تمام بنیادی مراکز صحت تک صحت کی سہولیات جیسے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی)، انڈور کیئر، مفت پیتھالوجی اور ایکسرے کی خدمات بڑے پیمانے پر فراہم کی جارہی ہیں۔ سنگین بیماریوں کے علاج اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات کے تحت کٹیہار صدر اسپتال اور تمام بنیادی مراکز صحت میں مفت پیتھالوجی ٹیسٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ضلع کے 13 صحت اداروں میں مریض مفت ایکسرے حاصل کر رہے ہیں۔ صدراسپتال میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی ) موڈ کے تحت جدید الٹراساؤنڈ اور ڈائیلاس سروس چلائی جا رہی ہیں، جبکہ کینسر کے مریضوں کی سہولت کے لیےاسپتال کے کیمپس میں کینسر ڈے کیئر قائم کیا گیا ہے۔

بچوں کی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے، وزیر اعلیٰ چائلڈ ہارٹ اسکیم پیدائشی طور پر دل کی بیماری (دل میں سوراخ) میں مبتلا بچوں کا مکمل مفت علاج فراہم کرتی ہے۔ کٹیہار ضلع میں اب تک کل 118بچوں کی جانچ آئی جی آئی سی اور آئی جی آئی ایم ایس (پٹنہ) اور ستیہ سائی اسپتال (احمد آباد) میں کل 118 بچوں کا معائنہ کیا گیا ہے، جن میں سے 30 کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ صدر اسپتال اور سب ڈویژنل اسپتالوں میں داخل مریضوں کو مفت اور معیاری کھانا فراہم کرنے کے لیے دیدی کی رسوئی چلایا جا رہا ہے، جس سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو بڑی راحت ملتی ہے۔

ضلع میں نچلی سطح پر صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے، تمام بلاک سطح کے بنیادی مراکز صحت کو چھ بستروں والے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ کٹیہار ضلع میں اب تک کل 10 کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پر تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ بلرام پور اور حسن گنج میں سی ایچ سی کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔اس کے علاوہ مالی سال 2025تا2026 کے لیے ضلع میں آیوشمان آروگیہ مندر کے تحت 10 نئے صحت مرکز کی عمارتوں کی تعمیر کا کام بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande