گھریلو صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، چاندی کی چمک ہوئی پھیکی
ایک ہفتے میں سونے کی قیمتوں میں 3,490 تک کا اضافہ نئی دہلی، 16 اگست (ہ س)۔ یوم آزادی کے اگلے دن آج ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ چاندی سستی ہو گئی ہے۔ چنئی کے علاوہ، زیادہ تر صرافہ بازاروں میں سونے کی ق
سونا


ایک ہفتے میں سونے کی قیمتوں میں 3,490 تک کا اضافہ

نئی دہلی، 16 اگست (ہ س)۔ یوم آزادی کے اگلے دن آج ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ چاندی سستی ہو گئی ہے۔ چنئی کے علاوہ، زیادہ تر صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں اضافہ کے ساتھ 2,060 روپے سے 2,250 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گئی ہیں۔ چنئی میں سونے کی قیمت اضافہ کے ساتھ 1,810 روپے سے 1,970 روپے فی 10 گرام پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں آج 4900 روپے فی کلو گرام سستی ہوئی ہے۔

قیمتوں میں ان تبدیلیوں کی وجہ سے، آج زیادہ تر صرافہ بازاروںمیں 24 کیرٹ سونا 1,55,130 اور 1,55,280 فی 10 گرام کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا 1,42,200 روپے سے 1,42,350 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد، دہلی صرافہ بازار میں آج چاندی کی قیمت 2,50,000 روپے فی کلو گرام ہے۔

ہفتہ وار بنیادوں پر، بین الاقوامی مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے رجحان کی وجہ سے سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے کی ٹریڈنگ کے دوران، 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں 3,490 فی 10 گرام کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا ایک ہفتے کے دوران 3,200 روپے فی 10 گرام مہنگا ہوا۔ مضبوط عالمی رجحان کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کی تجارت کے دوران چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ آج کمزوری کے باوجود، چاندی کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر 5,000 روپے فی کلو گرام کا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,55,280 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,350 روپے فی 10 گرام ہے۔ اس دوران ملک کے مالیاتی دارالحکومت، ممبئی میں، 24 کیرٹ سونا 1,55,130 فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,200 فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح، احمد آباد میں، 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,55,180 فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,250 فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ، چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,55,130 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,200 فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,55,130 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,200 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,55,180 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,250 روپے فی 10 گرام ہے۔

جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,55,280 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,350 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,55,180 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,250 روپے فی 10 گرام ہے۔ لکھنو¿ صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,55,280 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,350 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں ابتدائی تجارت کے دوران سونا مضبوط دکھائی دے رہا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں — بنگلورو، حیدرآباد، اور بھونیشور — میں 24 کیرٹ سونا 1,55,130 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کےصرافہ بازاروںمیں 1,42,200 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande