
علی گڑھ, 16 اگست (ہ س)۔ آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس میں 80واں یومِ آزادی نہایت جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر کانفرنس کے اعزازی جنرل سکریٹری پروفیسر رَضا اللہ خان نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں جوائنٹ سکریٹری اسد یار خان، خازن محمد احمد شیون، ایگزیکٹو کونسل کے اراکین سمیت بڑی تعداد میں افراد نے پرچم کو سلامی پیش کی اور ملک کی آزادی، اتحاد، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں سینئر رکن خورشید احمد خاں، کنور نسیم وارث،طارق احمد خاں، راشد مصطفی کے ساتھ دیگر اساتذہ و غیر تدریسی عملہ موجو د رہا ۔۔۔
تقریب کے دوران آزادی کی اہمیت اور ملک کی تعمیر و ترقی میں ہر شہری کے کردار پر بھی زور دیا گیا۔ پروگرام میں موجود افراد نے جوش و خروش کے ساتھ یومِ آزادی کی خوشیاں منائیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ