
اندریش کمار اور پروفیسر شاہد اختر نے خطاب کرتے ہوئے آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی
نئی دہلی ،14اگست (ہ س)۔
جشن آزادی کی مناسبت سے پرانی دہلی کے معروف اسکول شفیق میموریل سینئر سکنڈری اسکو ل میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مسلم راشٹر یہ منچ کے سربراہ اندریش کمار نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اندریش کمار نے جدوجہد آزادی پر تفصیل سے بچوں کو بتایا اور مجاہدین آزادی کی بیش قیمت قربانیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ دنیا میں کسی ملک نے اپنے ملک کوآزادی کرانے کے لیے اتنی بڑی قربانی نہیں دی جتنی ہندوستان نے دی ۔انھوںنے بتایا کہ تقسیم کے وقت لاکھوں لوگوںکی جانیں ضائع ہوئیں اور قریب ۶ لاکھ خواتین نے اپنی آبرو بچانے کے لیے خود کشی کی۔ ا س دوران بچوں کی کئی نصیحتیں کیں اور ا س عزم کرایا کہ نشہ خوری ،گالی گلوچ اور باری عادتوں سے پرہیز کریں اور والدین و اساتذہ کی عزت کریں۔ انھوںنے اشفاق اللہ خاں ودیگر مجاہدین آزادی کی قربانیوں کے بارے میں بھی بتایا۔
اس دوران قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات کے کارگزار چیئر مین پروفیسر شاہد اختر نے کہاکہ اس ملک کو آزاد کرانے والا ہر شخص ہندوستانی تھا ،ان عظیم شخصیات نے مذہب کی بنیاد پر ملک کے لیے لڑائی نہیں لڑی ۔ انھوںنے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج آپ یہاں بیٹھیں ہیں کل ہندوستان کا مستقبل آپ بنیں گے، آپ ہی اس ملک کو بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ ہمارا مشن وکست بھارت ۷۴۰۲ ہونا چاہئے اور اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ آپ ڈاکٹر ،انجینئر بنیں اور ملک کی ترقی میں شراکت دار بنیں۔ پروفیسر شاہد اختر نے کہاکہ میں نے اس اسکول کی حالت دیکھ لی ہے اور اس اسکول کی ترقی کے لیے جلد ہی ایک میٹنگ کی جائے گی اور یہاں کی حالت بہتر کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر اسکول کے بچوںنے ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ علاقہ کے معزز شخص اسمعیل بھورے اور اسکول کی ٹیچرز نے مہمانان کا استقبال کیا۔تقریب کی نظامت اسکول کے ماسٹر معین نے کی۔ اس دوران حافظ جمیل ،سابق کونسلر عمران اسمعیل ، عمران چودھری ، ڈاکٹر سردار خاں ،حافظ صابرین ، شہلا نواب ،عبدالمالک مصطفی قریشی سمیت بڑی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais