یوم آزادی کی مناسبت سے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیراہتمام عظیم الشان سمپوزیم 15اگست کو
نئی دہلی ،14اگست (ہ س )۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیراہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے مورخہ 15اگست 2026 کو بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس ، ابوالفضل انکلیو ،جامعہ نگر،نئی دہلی میں ایک قومی سمپوزیم بعنوان جد وجہد آزادی میں اسلاف کی قربانیاں ملک ومل
یوم آزادی کی مناسبت سے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیراہتمام عظیم الشان سمپوزیم ۵۱اگست کو


نئی دہلی ،14اگست (ہ س )۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیراہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے مورخہ 15اگست 2026 کو بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس ، ابوالفضل انکلیو ،جامعہ نگر،نئی دہلی میں ایک قومی سمپوزیم بعنوان جد وجہد آزادی میں اسلاف کی قربانیاں ملک وملت کی تعمیر و ترقی کے لیے رول ماڈل کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں جد و جہد آزادی میں اسلاف کی قربانیوں، آزادی کے تقاضوں اور ملک وملت کی تعمیر و ترقی کے تئیں ہماری ذمہ داریوں کے حوالے سے ملک کے اہم علمائے کرام ، اساتذہ عصری جامعات اور دانشوران ملک وملت کے خطابات ہوں گے۔یہ جانکاری مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان میں دی گئی۔

اس مناسبت سے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے کہاکہ اس حقیقت سے ہم سبھی واقف ہیں کہ آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے اسلاف نے وطن عزیز کی آزادی کے لیے بے مثال جانی ومالی قربانیاں پیش کیں۔ قدم قدم بلاﺅں اور آزمائشوں سے دو چار ہوئے اور دار و رسن کی خونچکاں منازل بھی طے کیں، تب کہیں جا کر ہم نعمت آزادی سے سر فراز ہوئے۔ پھر صبح آزادی کے بعد اس کی تعمیر و ترقی کا راستہ بھی کافی دشوار گزار تھا۔ جسے ہمارے اسلاف نے بلا تفریق مذہب وملت اسی تاریخی جذبہ ایثار و قربانی ، اتحاد و یکجہتی، احترام باہمی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ امن و شانتی کے ماحول میں اور عظیم آئین کی روشنی میں طے کیا۔ یوم آزادی جب جب آتا ہے، وہ اسی جذبہ صادق کو جلا بخشتا اور اسے پوری توانائی کے ساتھ نئی نسل میں پروان چڑھانے کا پیغام دیتا ہے اور آزادی کے تقاضوں اور ملک وملت کی تعمیر وترقی کے حوالے سے ہماری ذمہ داریوں کو یاد دلاتا ہے۔ آزادی کی یادگار ، اس کے تئیں اسلاف کی عظیم قربانیوں کے تذکار اور تاریخی اخوت و اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی تجدیدعہد کے طور پر پورے ملک میں مدارس اور اسکولوں اور دیگر اداروں میں یوم آزادی کی تقریبا ت کا اہتمام ہوتا ہے اور متنوع پروگراموں کا انعقاد عمل میں آتا ہے جس میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند اور ملک کے طول و عرض میں اس کے زیر نگرانی ہزاروں تعلیمی و تربیتی ادارے پیش پیش رہتے ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق یوم آزادی کے مبارک موقع پر صبح ۹ بجے اہل حدیث کمپلیکس ، ابوالفضل انکلیو ،جامعہ نگر،نئی دہلی میں تقریب پرچم کشائی کا انعقاد عمل میں آئے گا،جس میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے اعلیٰ تعلیمی وتحقیقی ادارہ المعہد العالی للتخصص فی الدراسات الاسلامیہ کے اساتذہ و طلبا کے علاوہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ذمہ داران وکارکنان اوروابستگان شریک ہوں گے ،جس میں امیر محترم کے ہاتھوں پرچم کشائی ہوگی اور دیش گان اور قومی ترانہ گایا جائے گا۔شام ساڑھے سات بجے قومی سمپوزیم منعقد ہوگا،جس میں عوام وخواص سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande