وزیر اعظم مودی کا رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور بادل نے شکریہ ادا کیا
چنڈی گڑھ، 14 اگست (ہ س)۔ شرومنی اکالی دل کی رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور بادل نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ذاتی طور پر انہیں فون کرکے ان کے شوہر اور شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل کی صحت کے بارے می
PM-Modi-MP-Harsimrat-Kaur-Bada


چنڈی گڑھ، 14 اگست (ہ س)۔ شرومنی اکالی دل کی رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور بادل نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ذاتی طور پر انہیں فون کرکے ان کے شوہر اور شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

ہرسمرت کور بادل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کے ناندیڑ میں واقع گرودوارہ صاحب میں سکھبیر سنگھ بادل پر ہوئے حملے کے بعد وزیر اعظم مودی کافون اوران کی تشویش ، پارٹی اور پنجاب کے لوگوں کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے حساس قدم پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ ان کے ہمدردانہ انداز سے بہت متاثر ہیں۔

ہرسمرت نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کو تحقیقات کے سلسلے میں مہاراشٹر پولیس کے ساتھ تال میل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں وزیر اعظم کی حمایت اور نیک خواہشات خاندان کے لیے بہت اہم ہیں۔

سکھبیر سنگھ بادل پر جمعرات کو ناندیڑ کے ایک گرودوارہ صاحب میں حملہ ہوا تھا۔ واقعہ کے دوران مہاراشٹر پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے انسپکٹر سنتوش ویجناتھ کیندرے نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر انہیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande