امت شاہ نے سکھبیر بادل پر حملے کے بعد ہرسمرت کور بادل سے بات کی، غیرجانبدارانہتحقیقات کی یقین دہانی
چنڈی گڑھ، 14 اگست (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ایک گرودوارہ احاطے میں شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے صدر سکھبیر سنگھ بادل پر ہوئے حملے کے بعد، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ان کی اہلیہ اور ایس اے ڈی کی لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور بادل سے فون پر بات کی۔ ہر
Amit-Shah-spoke-Harsimrat-Kaur


چنڈی گڑھ، 14 اگست (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ایک گرودوارہ احاطے میں شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے صدر سکھبیر سنگھ بادل پر ہوئے حملے کے بعد، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ان کی اہلیہ اور ایس اے ڈی کی لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور بادل سے فون پر بات کی۔ ہرسمرت کور نے بادل کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ہرسمرت کور بادل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم”ایکس“ پر بتایا کہ امت شاہ نے فون پر سکھبیر سنگھ بادل کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں وزیر داخلہ کی ذاتی تشویش اور یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔ ہرسمرت نے کہا کہ امت شاہ نے انہیں اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور موثر تحقیقات کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرودوارے کے اندر یہ حملہ انتہائی تکلیف دہ اور سکھ مذہب کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی اور واقعے کی مکمل حقیقت سامنے آئے گی۔

سکھبیر سنگھ بادل پر مہاراشٹر کے ناندیڑ میں ایک گرودوارے کے اندر تلوار سے حملہ کیا گیا۔ ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ اس حملے میں سکھبیر سنگھ بادل زخمی ہو گئے تھے۔

امت شاہ اور ہرسمرت کور بادل کے درمیان ہونے والی اس بات چیت کو سیاسی طور پر بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ستمبر 2020 میں، شرومنی اکالی دل ( ایس اے ڈی ) نے زرعی قوانین پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد دونوں رہنماو¿ں کے درمیان طویل سیاسی فاصلے پیدا ہو گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande