سنبھل میں غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش، ایک ملزم گرفتار
سنبھل، 13 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے سنبھل ضلع کے اسمولی تھانے کی پولیس نے ہیرا پور تھانہ اسمولی کے رہائشی ایک ملزم اقرار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 315 بور کی دو پستول، 12 بور کی ایک پستول اور 42 نیم تیار پستول کے ساتھ بھاری مقدار میں اسلحہ بنانے
UP-ILLEGAL-ARMS-FACTORY-1-ARRESTED


سنبھل، 13 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے سنبھل ضلع کے اسمولی تھانے کی پولیس نے ہیرا پور تھانہ اسمولی کے رہائشی ایک ملزم اقرار کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 315 بور کی دو پستول، 12 بور کی ایک پستول اور 42 نیم تیار پستول کے ساتھ بھاری مقدار میں اسلحہ بنانے کا سامان برآمد کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی طاہراندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ گرفتار شخص کے خلاف دفعہ 5/25 اسلحہ کے تحت مقدمہ 194/2026 درج کر لیا گیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سنبھل کرشن کمار بشنوئی نے جمعرات کو بتایا کہ ایک اسمولی پولیس ٹیم نے خاص مخبر کی اطلاع پر غیر قانونی اسلحہ سازی کا پردہ فاش کیا اور ایک ملزم کو گرفتار کیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جائے وقوعہ سے پولیس نے 315 بور کے دو پستول، 12 بور کا ایک پستول اور 42 نیم تیار کردہ پستول کے ساتھ بھاری مقدار میں اسلحہ بنانے کا سامان برآمد کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ فیکٹری صرف تین ماہ قبل قائم کی تھی۔ان کے ذریعہ اب تک تقریباً 30 پستول تیار کئے جا چکے ہیں اورفروخت کئے جا چکے ہیں۔ فیکٹری کا مالک طاہر اسمولی تھانہ علاقے کے ہیرا پور گاو¿ں کا رہنے والا ہے اور یہ لوگ فیکٹری کو رات میں چلاتے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande