باغپت میں دو دوستوں کی لاشیں مندر احاطے سے برآمد ، 2 افراد حراست میں لئے گئے
باغپت، 13 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے باغپت ضلع میں سنگولی تگا گاوں سے 25 جولائی سے لاپتہ دو دوستوں کی لاشیں بدھ کی دیر رات لہچوڑا واقع گنیش مندر کے احاطے میں زمین کے اندر دبی ہوئی ملیں۔ پولیس نے علی الصبح تقریباً 3 بجے کھدائی کرکے دونوں لاشیں برآمد ک
متوفی انکت کی فائل فوٹو


متوفی اسرار کی فائل فوٹو


باغپت، 13 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے باغپت ضلع میں سنگولی تگا گاوں سے 25 جولائی سے لاپتہ دو دوستوں کی لاشیں بدھ کی دیر رات لہچوڑا واقع گنیش مندر کے احاطے میں زمین کے اندر دبی ہوئی ملیں۔ پولیس نے علی الصبح تقریباً 3 بجے کھدائی کرکے دونوں لاشیں برآمد کیں، جن کی شناخت اسرار ولد رڈّو اور معذور انکت ولد مکیش کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں نوجوان 25 جولائی کو موٹر سائیکل سے گھومنے کے لیے نکلے تھے، لیکن واپس نہیں لوٹے۔ اہل خانہ نے 29 جولائی کو گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس کے بعد پولیس نے ممکنہ ٹھکانوں کی تلاش شروع کی۔

مخبر کی اطلاع پر پولیس نے گنیش مندر کے مہنت نریش ناتھ سے پوچھ گچھ کی، لیکن وہ فرار ہے۔ پولیس نے مہنت کے دو شیوں (شاگردوں) کو حراست میں لیا، جن کی نشاندہی پر پولیس نے کھدائی کرکے لاشیں برآمد کیں۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے، جس کے بعد موت کی اصل وجہ کا پتہ چلے گا۔ پولیس اب سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ڈیٹا کھنگال رہی ہے اور فرار مہنت کی تلاش میں مصروف ہے۔

سی او کھیکڑا روہن چورسیا کا کہنا ہے کہ گمشدہ نوجوانوں کی تلاش کے سلسلے میں پولیس نے تفتیش کی تھی۔ پوچھ گچھ کے بعد مخبر کی اطلاع پر لاپتہ نوجوانوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر تفتیش کی جا رہی ہے۔ 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تفتیش اور پوچھ گچھ کے بعد ہی واقعے کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande