یوپی کی اسپیشل ٹاسک فورس نے نائجیرین گروہ کے مجرم کو دہلی سے گرفتار کیا
لکھنو، 12 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر سائبر فراڈ کرنے والے نائجیرین گروہ کے ایک مجرم کو دہلی سے گرفتار کیا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) ایس ٹی ایف وشال وکرم سنگھ نے بتایا کہ
گرفتار نائجیرین جعلساز کی تصویر


لکھنو، 12 اگست (ہ س)۔

اترپردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر سائبر فراڈ کرنے والے نائجیرین گروہ کے ایک مجرم کو دہلی سے گرفتار کیا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) ایس ٹی ایف وشال وکرم سنگھ نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام ووگو اوبیڈ اوسیناچی ہے اور وہ نائجیریا کا رہنے والا ہے۔ سال 2022 میں وہ بزنس ویزا پر ہندوستان آیا تھا۔ ویزا ختم ہونے کے بعد وہ دہلی میں چھپ کر غیر قانونی طریقے سے رہ رہا تھا۔ دہلی میں رہنے والے اس کے کچھ دوستوں نے اسے بتایا کہ ہم لوگ فیس بک اور انسٹاگرام پر لڑکیوں کی جعلی پروفائل آئی ڈی بناتے ہیں، پھر ہندوستانی لڑکے اور لڑکیوں سے دوستی کرتے ہیں اور بعد میں مہنگے تحائف دینے کا بہانہ بنا کر بتاتے ہیں کہ جو تحائف بھیجے گئے تھے، انہیں ایئرپورٹ پر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے بعد تحائف کو چھڑانے اور جرمانہ جمع کرانے کے نام پر ٹھگی کرتے ہیں۔ اس نے انگلینڈ کی ایک لڑکی کے نام پر فرضی فیس بک آئی ڈی بنا کر پہلے لکھنو کے ڈالی گنج کے رہائشی ایک لڑکے سے کسٹم ڈیوٹی، انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کے نام پر 68 لاکھ روپے ہڑپ لیے تھے۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کے علاوہ کئی دوست فیس بک پر غیر ملکی شہری بن کر لوگوں سے ٹھگی کرتے ہیں اور رقم منگوانے کے لیے کرائے کا بینک اکاونٹ بھی استعمال کرتے تھے۔

اے ایس پی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس نے اپنے گروہ کے ساتھ مل کر ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں ٹھگی کی ہے۔ پولیس نے ملزم کو مزید کارروائی کے لیے مدے گنج پولیس کے حوالے کر کے گروہ میں شامل دیگر افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande