
اورنگ آباد ، 10 اگست (ہ س): مراٹھا ریزرویشن تحریک کے رہنما منوج جرنگے پاٹل کی جانب سے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے پر دھوکا دینے کا الزام عائد کیے جانے کے بعد مہاراشٹر اسٹیٹ ٹیچر اینڈ نان ٹیچنگ ایمپلائیز سیل کے نائب صدر سنجے تائڈے پاٹل نے وضاحت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منوج جرنگے پاٹل کو اس معاملے میں غلط معلومات دی گئیں، جس کے باعث ایکناتھ شندے کے بارے میں ان کے ذہن میں غلط فہمی پیدا ہوئی اور انہوں نے شندے کے خلاف الزامات عائد کیے۔
سنجے تائڈے پاٹل نے دعویٰ کیا کہ منوج جرنگے پاٹل کے خلاف کوئی اجلاس منعقد نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس اجلاس کے حوالے سے غلط فہمی پیدا ہوئی، اس کی حقیقت مختلف ہے اور موجودہ صورتحال محض غلط معلومات کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔
نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے خلاف جرنگے پاٹل کی ناراضی کے پس منظر میں تائڈے پاٹل نے کہا کہ جرنگے کو معاملے سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئی تھیں۔ ان کے مطابق اسی وجہ سے جرنگے نے شندے کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہوکر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔تائڈے پاٹل نے کہا کہ جب معاملے کی اصل حقیقت سامنے آئے گی تو پیدا ہونے والی غلط فہمی دور ہونے کی امید ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے