
پٹنہ 10 اگست(ہ س)۔ یوم عالمی آبادی کے موقع پر، مشن فیملی ڈیولپمنٹ مہم پکھواڑے کے تحت بہار میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کو فروغ دینے کے لیے 11 جولائی 2026 سے 31 جولائی 2026 کے درمیان ایک خصوصی مہم شروع کی گئی۔ مہم کے دوران اہل جوڑوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے مستقل اور عارضی طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور دلچسپی رکھنے والوں کو ضروری خدمات فراہم کی گئیں۔
11 جولائی 2026 سے 31 جولائی 2026 تک منعقد ہونے والے آبادی استحکام پکھواڑے کے دوران ریاست نے خاندانی منصوبہ بندی کی مختلف خدمات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ اس مدت کے دوران، 19,065 خواتین کی نس بندی، 470 مردانہ نس بندی، اور 50,453 کاپر-T داخل کی گئیں۔ 93,787 مستفیدین کو مانع حمل انجیکشن( انترا) کی خدمات دی گئیں۔ مزید برآں، مانع حمل گولیاں اور دیگر مانع حمل وسائل کی تقسیم کی گئی۔
پٹنہ ضلع 1,364 خواتین کی نس بندی کے آپریشن میں سب سے آگے رہا۔ اس کے بعد بیگوسرائے 1,280 اور ویشالی 1,058 خواتین کی نس بندی آپریشن کی گئی ۔ آبادی کے تناسب کی بنیاد پر کھگڑیا ، نوادہ ،بیگو سرائے اور ویشالی نے متعین نشانہ کے مقابلہ 80 فیصد سے زیادہ حصولیابی حاصل کی ۔
ویشالی ضلع مردوں کی نسبندی میں 70کے ساتھ سب سے آگے رہا۔ سیوان نے 64، بیگوسرائے اور روہتاس نے 47، 47 پرفارم کیا۔ آبادی کے تناسب کی بنیاد پر ویشالی، سیوان، اورنگ آباد، روہتاس، نوادہ، شیخ پورہ اور بیگوسرائے نے ہدف کے مقابلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف کا 100 فیصد حاصل کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan