اترکاشی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
اترکاشی، 10 اگست (ہ س)۔ اترکاشی میں پیر کی دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ فوری طور پر گھروں سے باہر نکل آئے۔ یہ راحت کی بات ہے کہ زلزلے سے ضلع میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر کنٹرول روم
Earthquake-tremors-felt-Utt


اترکاشی، 10 اگست (ہ س)۔ اترکاشی میں پیر کی دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ فوری طور پر گھروں سے باہر نکل آئے۔ یہ راحت کی بات ہے کہ زلزلے سے ضلع میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر کنٹرول روم سے موصولہ اطلاع کے مطابق پیر کی رات تقریباً 1 بجکر 21 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز وادی جمنا میں تحصیل ہیڈ کوارٹر برکوٹ کے قریب راج گڑھی علاقے میں تھا۔

رات گئے آنے والے زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ بہت سے لوگ نیند سے بیدار ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ضلع ہیڈکوارٹر سمیت گنگا اور جمنا دونوں وادیوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande