قرآن کی ہدایت کو سمجھنا اور دعوت و تبلیغ اہلِ ایمان کی ذمہ داری: فلاح الدین فلاحی
جماعت اسلامی ہند لکشمی نگر یونٹ کے زیر اہتمام للتا پارک اور آرام پارک میں ہفتہ وار درسِ قرآن: سورہ بقرہ آیات 5 تا 16 کی تشریح نئی دہلی،10اگست (ہ س )۔ جماعتِ اسلامی ہند، لکشمی نگر یونٹ کے زیرِ اہتمام مغرب بعد للتاپارک سرکل کا ہفتہ وار درسِ قرآن س
قرآن کی ہدایت کو سمجھنا اور دعوت و تبلیغ اہلِ ایمان کی ذمہ داری: فلاح الدین فلاحی


جماعت اسلامی ہند لکشمی نگر یونٹ کے زیر اہتمام للتا پارک اور آرام پارک میں ہفتہ وار درسِ قرآن: سورہ بقرہ آیات 5 تا 16 کی تشریح

نئی دہلی،10اگست (ہ س )۔

جماعتِ اسلامی ہند، لکشمی نگر یونٹ کے زیرِ اہتمام مغرب بعد للتاپارک سرکل کا ہفتہ وار درسِ قرآن سرکل انچارج و سرپرست جناب ایس ٹی رضا صاحب کے ہال میں منعقد ہوا۔دوسرا پروگرام آرام پارک میں عشاء بعد منعقد ہوا جس میں فلاح الدین فلاحی نے سورہ بقرہ کی آیات نمبر 5 سے 16 تک تلاوت، ترجمہ اور تشریح و تفسیر بیان کی۔

درس کے دوران سورہ بقرہ کی آیات کی روشنی میں ایمان، ہدایت، حق کو قبول کرنے اور دعوت و تبلیغ کی ذمہ داری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ خاص طور پر ان لوگوں کی کیفیت بیان کی گئی جو حق کی دعوت سننے کے باوجود اسے قبول نہیں کرتے۔ قرآن کریم واضح کرتا ہے کہ ایسے لوگوں کے دلوں پر ان کی مسلسل ہٹ دھرمی اور حق سے انکار کے باعث مہر لگ جاتی ہے، جس کی وجہ سے وہ حق بات کو سمجھنے اور قبول کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتے ہیں۔

فلاح الدین فلاحی نے آیتِ کریمہ کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی یہ آیت ہمیں دعوتِ دین کے بنیادی اصولوں کی طرف متوجہ کرتی ہے۔ داعی کی ذمہ داری اللہ کا پیغام لوگوں تک پہنچانا ہے، جبکہ کسی کے دل میں ایمان پیدا کرنا اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ اس لیے دعوت و تبلیغ کا کام حالات اور نتائج سے مایوس ہوئے بغیر حکمت، صبر اور خیرخواہی کے ساتھ جاری رکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم ان لوگوں کی ذہنی کیفیت بھی بیان کرتا ہے جو اہلِ ایمان کو بے وقوف سمجھتے ہیں، حالانکہ حقیقت میں وہ خود شعور سے محروم ہوتے ہیں۔ حقیقی عقل مندی یہ ہے کہ انسان حق کو پہچانے، اللہ کی ہدایت کو قبول کرے اور اپنی زندگی کو قرآن کے مطابق گزارنے کی کوشش کرے۔

درس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ سورہ بقرہ کی یہ آیات صرف ایک مخصوص زمانے یا مخصوص لوگوں کے لیے نہیں بلکہ قیامت تک انسانیت کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ موجودہ دور میں بھی مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قرآن کو سمجھیں، اس پر عمل کریں اور حکمت و خیرخواہی کے ساتھ اللہ کا پیغام دوسروں تک پہنچائیں۔

پروگرام میں سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکائ نے درس سے متعلق مختلف سوالات کیے اور قرآن کی روشنی میں ان پر غور و فکر کیا گیا۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ قرآن کریم کی ہدایات کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کے ساتھ دعوت و تبلیغ کے کام کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھنا چاہیے۔

اس موقع پراطہر حسین انصاری، امیدوارِ رکنِ جماعت،رکن جماعت محمد اسلم، ثناء اللہ فاروقی سکریٹری سرکل یونٹ۔ مفتی ذیشان قاسمی، ثناءاللہ احمد، مسرور عالم،صلاح الدین۔ محمد ثناء اللہ۔ محمد خالد۔ غلام محمد سمیت طلبہ تنظیم کے سابق ساتھی علیم الدین اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ آرام پارک میں مولانا امیرالحق قاسمی۔ مشرف حسین۔ حسنین صاحب شریک ہوئے۔ پروگرام نہایت مفید اور فکری ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande