آر ایس ایس کی آل انڈیا کوآرڈی نیشن میٹنگ 19 سے 21 اگست تک وشاکھاپٹنم میں
نئی دہلی، 10 اگست (ہ س)۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے متاثرہ مختلف تنظیموں کی ’آل انڈیا کوآرڈی نیشن میٹنگ‘ 19 سے 21 اگست تک آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم ضلع کے گوڈیلووا میں منعقد ہوگی۔ اس میٹنگ کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے۔ آر ایس ایس کے آ
آر ایس ایس کی آل انڈیا کوآرڈی نیشن میٹنگ 19 سے 21 اگست تک وشاکھاپٹنم میں


نئی دہلی، 10 اگست (ہ س)۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے متاثرہ مختلف تنظیموں کی ’آل انڈیا کوآرڈی نیشن میٹنگ‘ 19 سے 21 اگست تک آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم ضلع کے گوڈیلووا میں منعقد ہوگی۔ اس میٹنگ کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے۔

آر ایس ایس کے آل انڈیا پرچار پرمکھ سنیل آمبیکر نے ایک بیان میں بتایا کہ اس میٹنگ میں آر ایس ایس سے متاثرہ کل 32 تنظیموں کے اعلیٰ عہدیداران شرکت کریں گے۔ اس میں تنظیموں کے آل انڈیا صدور، جنرل سکریٹری، تنظیمی سیکریٹریز اور بعض منتخب عہدیداران موجود رہیں گے۔

آمبیکر نے کہا، میٹنگ میں بنیادی طور پر تمام تنظیمیں اپنے اپنے کاموں کی معلومات دیتے ہوئے مختلف اہم موضوعات پر اپنا جائزہ اور تجاویز پیش کرتی ہیں۔ تمام تنظیموں کے درمیان باہمی تال میل اور تعاون کو مزید مؤثر بنانے، عوامی فلاح و بہبود اور پالیسی سے متعلق موضوعات پر بات چیت وغیرہ پر میٹنگ میں تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ آبادی میں عدم توازن، نشہ سے نجات، نوجوانوں میں بیداری، پنچ پریورتن کے نفاذ، ترقی کے ہندوستانی تصور سمیت موجودہ حالات سے متعلق مختلف موضوعات پر بھی میٹنگ میں گفتگو متوقع ہے۔

میٹنگ میں آر ایس ایس کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت، جنرل سیکریٹری دتاتریہ ہوسبا لے اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان موجود رہیں گے۔ اس میں راشٹریہ سیوک سیوک سمیتی، بھارتیہ جنتا پارٹی، وشو ہندو پریشد، اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد، بھارتیہ مزدور سنگھ، بھارتیہ کسان سنگھ سمیت کل 32 تنظیموں کے اعلیٰ عہدیداران شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے نظریہ کی حامی یہ 32 تنظیمیں گزشتہ کئی برسوں سے سماجی زندگی میں مسلسل سرگرم ہیں۔ عوامی شعبے میں مختلف نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے کام کرتے ہوئے یہ تنظیمیں قومی مفاد میں عوامی بیداری اور نظام میں ضروری اصلاحات و تبدیلی کے دور رس کام میں پوری مستعدی سے کام کر رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande