سیمنٹ فیکٹری کے مزدور کا تیز دھار اسلحہ سے قتل
سیمنٹ فیکٹری کے مزدور کا تیز دھار اسلحہ سے قتلڈہری آن سون، 08 جولائی (ہ س)۔ بہار کے روہتاس ضلع کے روہتاس تھانہ علاقہ کے بکنورا گاؤں میں منگل کی دیر رات سیمنٹ فیکٹری کے ایک مزدور کا تیز دھار اسلحہ سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شنا
سیمنٹ فیکٹری کے مزدور کی  تیز دھاراسلحہسے قتل


سیمنٹ فیکٹری کے مزدور کا تیز دھار اسلحہ سے قتلڈہری آن سون، 08 جولائی (ہ س)۔ بہار کے روہتاس ضلع کے روہتاس تھانہ علاقہ کے بکنورا گاؤں میں منگل کی دیر رات سیمنٹ فیکٹری کے ایک مزدور کا تیز دھار اسلحہ سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت بکنورا گاؤں رہائشی 41 سالہ ددن یادو کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ ددن یادو بنجاری میں ڈالمیا بھارت سیمنٹ فیکٹری میں ملازم تھا۔ وہ رات 10 بجے کے قریب اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد اپنی ٹی وی ایس موٹرسائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا۔ اسی دوران نامعلوم حملہ آوروں نے گاؤں کے قریب بھورا جانے والی سڑک پر پیکس گودام کے قریب اس پر تیز دھار اسلحہ سے حملہ کر دیا جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ صبح لکڑی بیچنے جا رہے گاؤں والوں نے لاش سڑک کے کنارے پڑی دیکھی۔ انہوں نے آس پاس کے لوگوں کو بتایا اور گاؤں والوں کا ایک ہجوم تیزی سے جائے وقوعہ پر جمع ہوگیا۔ واقعہ کی خبر پورے گاؤں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی روہتاس تھا نہ انچارج للن کمار اور ڈہری کے ایس ڈی پی او-2 راجو رنجن کمار پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پولیس نے لاش کا پنچنامہ تیار کیا اور تحقیقات کے لیے فارنسک ٹیم کو بلایا۔ فارنسک ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کا ہر زاویے سے معائنہ کیا اور اس کی تصویر کشی کی۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور قتل کی وجہ کا پتہ لگنے کے لئے جانچ کی جاہری ہے۔ واقعے کے بعد مشتعل لوگوں نے ڈہری-روہتاس قومی شاہراہ 119 کو جام کر دیا اور اعلیٰ سطحی تحقیقات اور مجرموں کی فوری شناخت اور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ متوفی کی اہلیہ للیتا دیوی اور دو نابالغ بیٹے روشن کمار 16 اور وشال کمار 15 سال کا رو ۔ رو کر برا حال ہے۔ خاندان کے مطابق ددن خاندان کا واحد کمانے والا تھا۔ ان کے قتل سے اہل خانہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تھانہ انچارج للن کمار نے بتایا کہ معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ فارنسک رپورٹ اور دیگر شواہد کی بنیاد پر بدمعاشوں کی شناخت کرکے جلد کارروائی کی جائے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande