علی گڑھ کے تھانہ گونڈا میں لڑکی کا قتل کر لاش جلائی، ماں سمیت پانچ افراد پولیس حراست میں
علی گڑھ, 24 جولائی (ہ س) اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے تھانہ گونڈا میں ایک لڑکی کا قتل کر اس کی لاش جلائے جانے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری کارروائی کی اور مقتولہ کی ماں سمیت پانچ افراد کو حر
موت


علی گڑھ, 24 جولائی (ہ س) اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے تھانہ گونڈا میں ایک لڑکی کا قتل کر اس کی لاش جلائے جانے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری کارروائی کی اور مقتولہ کی ماں سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

علی گرھ ایس ایس پی نیرج جادون کے مطابق 24 جولائی کو ہَرشِت نامی ایک نوجوان نے میرے دفتر میں تحریری درخواست دی۔ درخواست میں اس نے بتایا کہ اس کی دوستی گونڈا تھانہ علاقے کے گاؤں بانسولی کی رہنے والی ہمانشی نامی لڑکی سے تھی اور دونوں کے درمیان رابطہ اور تعلقات تھے۔ ہَرشِت نے الزام لگایا کہ گزشتہ رات ہمانشی کو اس کے اہل خانہ نے قتل کر دیا اور بعد ازاں اس کی لاش کو جلا دیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کیں۔ ابتدائی جانچ میں واقعے کی تصدیق ہونے کے بعد اعلیٰ پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے ہمانشی کے دو بھائیوں، دو ماموں اور اس کی والدہ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے اور تمام ملزمان کو جلد معزز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق مقدمے کی تفتیش سائنسی شواہد کی بنیاد پر کی جائے گی تاکہ واقعے کی غیر جانبدارانہ اور مؤثر تحقیقات مکمل کی جا سکیں

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande