
ہندوستان کے ساتھ ساتھ عالمی کرکٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار کیے جانے والے مہندر سنگھ دھونی 7 جولائی 1981 کو جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں پیدا ہوئے۔ ”ماہی“ اور ”کیپٹن کول“ کے نام سے مشہور دھونی نے ہندوستانی کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کی کپتانی میں ہندوستان نے 2007 میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، 2011 میں آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ اور 2013 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی۔ وہ دنیا کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے آئی سی سی کے تینوں بڑے محدود اوورز ٹورنامنٹ جیتے ہیں۔
دھونی نے ہندوستان کے لیے 90 ٹیسٹ، 350 ون ڈے اور 98 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 10,000 سے زیادہ رن بنائے اور بطور وکٹ کیپر کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ ان کی تیز اسٹمپنگ، عمدہ وکٹ کیپنگ اور میچ کو آخر تک لے جا کر جیت سے ہمکنار کرانے کی ان کی صلاحیت نے انہیں دنیا کے عظیم ترین فنشرز میں سے ایک بنا دیا ۔15 اگست 2020 کو دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
دیگر اہم واقعات
1456 - جان آف آرک کو ان کی موت کے 25 سال بعد بریقرار دیا گیا۔
1656 - سکھوں کے آٹھویں گرو گرو ہر کشن سنگھ کی پیدائش۔
1854 – ہندوستانی مجاہد آزادی محمد برکت اللہ کی پیدائش۔
1896 - سنیما ہندوستان میں داخل ہوا۔ لیومیر برادران نے ممبئی کے واٹسن ہوٹل میں پہلی فلم کی نمائش کی۔
1912 - امریکی ایتھلیٹ جم تھورپ نے اسٹاک ہوم اولمپکس میں چار گولڈ میڈل جیت کر ہلچل مچا دی۔
1928 - سلائسڈبریڈکی پہلی بار فروخت ہوئی۔ اسے مشین سے کاٹ کر تیار کیا گیا۔
1930 - برطانوی مصنف آرتھر کونن ڈوئل کا انتقال ہوا۔
1948 – آزاد ہندوستان کا پہلا کثیر جہتی دامودر ویلی پروجیکٹ شروع ہوا۔
1985 - بورس بیکر نے 17 سال کی عمر میں ومبلڈن جیتا۔
1999 - پرم ویر چکر اعزاز یافتہ کیپٹن وکرم بترا ملک کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے۔
2007 - امریکی ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ ڈائریکٹ وی -10 کو روسی پروٹون-ایم راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔
2008 - کابل (افغانستان) میں ہندوستانی سفارت خانے پر حملے میں 41 افراد ہلاک ہوئے۔
2011 - اردو کے مشہور ادیب اور شاعر عبدالقوی دسنوی انتقال کر گئے۔
2021 - ہندی سنیما کے معروف اداکار دلیپ کمار کا انتقال ہوگیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد