
نئی دہلی، 06 جولائی (ہ س)۔ گھریلوصرافہ بازار میں آج ابتدائی تجارت کے دوران معمولی کمزوری کا رجحانا نظر آیا ۔ قیمتوں میں کمی کی وجہ سے آج ملک کے بیشتر صرافہ بازار وں میں 24 کیرٹ سونا 1,46,720 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,49,450 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح آج 22 کیرٹ سونا 1,34,490 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,36,990 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں کمزوری کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی کے صرافہ بازار میں 2,49,900 روپے فی کلو گرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,46,870 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,34,640 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,46,720 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,34,490 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,46,770 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,34,540 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ، آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,49,450 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,36,990 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,46,720 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,34,490 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,46,770 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,34,540 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,46,870 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,34,640 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,46,770 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,34,540 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,46,870 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,34,640 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,46,720 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کی صرافہ بازار وں میں 1,34,490 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد