آسٹریلیا نے ریکارڈ ساتویں مرتبہ خواتین کاٹی 20 ورلڈ کپ جیتا، فائنل میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرایا
لندن، 5 جولائی (ہ س)۔ آسٹریلیا نے خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ ساتویں مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا شرف حاصل کیا۔ لارڈز کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے خطابی میچ میں آسٹریلیا نے 151 رن کا ہدف 18ویں ا
Australia-wins-7th-Womens-T20-WC


Australia-wins-7th-Womens-T20-WC


لندن، 5 جولائی (ہ س)۔ آسٹریلیا نے خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ ساتویں مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا شرف حاصل کیا۔ لارڈز کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے خطابی میچ میں آسٹریلیا نے 151 رن کا ہدف 18ویں اوور میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

یہ آسٹریلیا کا ساتواں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ خطاب ہے۔ کسی دوسری ٹیم نے ایک سے زیادہ مرتبہ ٹرافی نہیں جیتی۔ دریں اثنا، انگلینڈ کو چوتھی بار خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہر بار اسے آسٹریلیا نے ہی مات دی ہے۔

ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے والے انگلینڈ کی شروعات خراب رہی۔ انہوں نے دونوں اوپنرز ایمی جونز (6) اور ڈینی وائٹ (8) کو 32 رن پر کھو دیا۔ کپتان نیٹ سیور برنٹ اور ایلس کیپسی نے پھر اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی اور تیسری وکٹ کے لیے 35 رن جوڑے۔ کیپسی 23 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں جب کہ ہیدر نائٹ صرف دو رن ہی بنا سکیں۔

70 رن پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان نیٹ سیور برنٹ اور فریا کیمپ نے شاندار بلے بازی کی اور پانچویں وکٹ کے لیے 80 رن کی ناٹ آوٹ شراکت دای کی۔ سیور برنٹ نے 53 گیندوں میں 58 رن اور فریا کیمپ نے 28 گیندوں میں 44 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر انگلینڈ کا اسکور 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 150 رن تک پہنچا دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کم گارتھ، لوسی ہیملٹن، کپتان سوفی مولینکس اور اینابیل سدرلینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

151 کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے دوسرے ہی اوور میں جارجیا وول کو کھو دیا، لیکن بیتھ مونی اور فوئبی لیچفیلڈ نے پھر دوسری وکٹ کے لیے 100 رن کی شاندار شراکت قائم کر کے میچ کو مکمل طور پر آسٹریلیا کے حق میں کر دیا۔ لیچ فیلڈ نے 35 گیندوں پر 48 رن بنائے جبکہ بیتھ مونی نے 49 گیندوں پر 64 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔

مونی خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں دو نصف سنچریاں بنانے والی پہلی بلے باز بن گئیں۔ آخر میں، ایلیس پیری (13*) اور ایشلے گارڈنر (3*) نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، جس سے آسٹریلیا ریکارڈ ساتویں مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande