ادھم سنگھ نگر میں اتراکھنڈ حکومت نے مزار کوبلڈوزر سے گراد یا
جس پور، 4 جولائی (ہ س)۔ انتظامیہ نے انسداد تجاوزات مہم کے تحت ہفتہ کے روز اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کی جسپور تحصیل کے احمد نگر علاقے میں مبینہ طور پرسرکاری زمین پر بنائے گئے ایک غیر قانونی مزار کو منہدم کر دیا۔ انتظامیہ نے کہا کہ اس میں ملوث فر
ادھم سنگھ نگر میں اتراکھنڈ حکومت نے مزار کوبلڈوزر سے گراد یا


جس پور، 4 جولائی (ہ س)۔ انتظامیہ نے انسداد تجاوزات مہم کے تحت ہفتہ کے روز اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کی جسپور تحصیل کے احمد نگر علاقے میں مبینہ طور پرسرکاری زمین پر بنائے گئے ایک غیر قانونی مزار کو منہدم کر دیا۔ انتظامیہ نے کہا کہ اس میں ملوث فریق کو پہلے نوٹس اور زمین اور تعمیرات سے متعلق درست دستاویزات جمع کرانے کا موقع دیا گیا تھا، لیکن مقررہ مدت کے اندر کوئی بھی دستاویزفراہم نہیں کیا گیا۔ جس کے بعد محکمہ ریونیو اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کی موجودگی میں یہ کارروائی کی گئی۔انتظامیہ کے مطابق ضلع مجسٹریٹ نتن بھدوریا کی ہدایت پر ضلع بھر میں سرکاری اراضی پر بنائے گئے غیر قانونی مذہبی ڈھانچوں کا سروے کیا جا رہا ہے۔ جس پور کے احمد نگر علاقے میں واقع یہ ڈھانچہ سرکاری زمین پر بنایا گیا پایا گیا۔ تحقیقات کے بعد متعلقہ فریق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملکیت اور تعمیراتی ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ جس پور کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راہل شاہ نے کہا کہ نوٹس کی مدت ختم ہونے تک کسی نے بھی زمین یا تعمیرات سے متعلق کوئی درست دستاویزات جمع نہیں کرائے ہیں۔ نتیجتاً انتظامیہ نے ہفتہ کی صبح محکمہ ریونیو، پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کی موجودگی میں تجاوزات ہٹانے کا عمل شروع کیا۔ یہ پورا آپریشن پرامن طریقے سے کیا گیا اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کافی پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ انہدام کے دوران ڈھانچے کے اندر سے کوئی آثار یا مذہبی مواد نہیں ملا۔ آپریشن کی تکمیل کے بعد جے سی بی مشینوں کے ذریعے زمین کو ہموار کیا گیا اور انتظامیہ نے سرکاری اراضی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ جس کے بعد متعلقہ محکمے کو مزید تجاوزات روکنے کے لیے زمین کی نگرانی اور حفاظت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی پر ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ سروے کے دوران جہاں کہیں بھی سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات پائی گئیں تو قواعد کے مطابق نوٹس جاری کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ریاستی حکومت کے مطابق، گزشتہ چند ماہ کے دوران مختلف اضلاع میں سرکاری اراضی پر سینکڑوں غیر قانونی مذہبی ڈھانچے اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد سرکاری املاک کے تحفظ کو یقینی بنانا اور سرکاری اراضی کو ناجائز تجاوزات سے پاک کرنا ہے۔وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ سرکاری اراضی پر کسی بھی طرح کا غیر قانونی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بلا تفریق قانونی کارروائی کریں اور سرکاری اراضی پر تمام ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کا عمل جاری رکھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande