سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے معاملے میں چار مقامات پر چھاپے مارے
جموں, 04 جولائی (ہ س)جموں و کشمیر پولیس نے سیکورٹی ایجنسیوں کے ہمراہ ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے کے گندوہ میں چار مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں انجام دیں۔ یہ کارروائی اُن افراد کی رہائش گاہوں پر کی گئی جن کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کے روابط پاکست
Terror links


جموں, 04 جولائی (ہ س)جموں و کشمیر پولیس نے سیکورٹی ایجنسیوں کے ہمراہ ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے کے گندوہ میں چار مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں انجام دیں۔ یہ کارروائی اُن افراد کی رہائش گاہوں پر کی گئی جن کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کے روابط پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں موجود عناصر سے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ چھاپے دہشت گردی کے نیٹ ورک اور ان کے مبینہ معاونین کے خلاف جاری تحقیقات کے تحت مارے گئے۔ کارروائی کا مقصد مشتبہ سرگرمیوں اور ممکنہ سہولت کاروں کے بارے میں شواہد اور معلومات حاصل کرنا تھا۔پولیس نے بتایا کہ تلاشی کی کارروائی کے دوران مختلف مواد کا جائزہ لیا گیا، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک اور ان کے معاونین کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande