میرا بائی چانو کو ارجن ایوارڈ دینے کی سفارش، آیوش وزیر نے خط لکھا
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر مملکت برائے آیوش (آزادانہ چارج) اور وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود پرتاپ راو گنپت راؤ جادھو نے ملک کی ممتاز ویٹ لفٹر اور اولمپک تمغہ یافتہ میرا بائی چانو کو اس سال ارجن ایوارڈ دینے کی سفارش کی ہے۔ اس
میرا بائی چانو کو ارجن ایوارڈ دینے کی سفارش، آیوش وزیر نے خط لکھا


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔

مرکزی وزیر مملکت برائے آیوش (آزادانہ چارج) اور وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود پرتاپ راو گنپت راؤ جادھو نے ملک کی ممتاز ویٹ لفٹر اور اولمپک تمغہ یافتہ میرا بائی چانو کو اس سال ارجن ایوارڈ دینے کی سفارش کی ہے۔

اس سلسلے میں مرکزی آیوش وزیر نے جمعہ کو مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کو ایک خط لکھ کر میرا بائی چانو کی شاندار کھیل کامیابیوں اور ہندوستانی ویٹ لفٹنگ میں ان کی نمایاں خدمات کا ذکر کیا۔ خط میں انہوں نے کہا کہ منی پور کی اس کھلاڑی نے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں مسلسل طلائی تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے اور متعدد مواقع پر ہندوستان کو پہلا طلائی تمغہ بھی دلایا ہے۔

خط میں 48 کلوگرام زمرے میں چانو کی ریکارڈ کارکردگی، اسنیچ، کلین اینڈ جرک اور مجموعی وزن اٹھانے کے مقابلوں میں ان کی نمایاں کامیابیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

جادھو نے کہا کہ میرا بائی چانو کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ، پدم شری اور اولمپک تمغہ جیسے اعلیٰ اعزازات حاصل ہو چکے ہیں، لیکن بچپن سے دیکھا گیا ان کا ارجن ایوارڈ حاصل کرنے کا خواب اب تک پورا نہیں ہو سکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منی پور کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے نکل کر عالمی سطح کی ویٹ لفٹر بننے تک میرا بائی چانو کا سفر جدوجہد، عزم اور لگن کی ایک متاثر کن مثال ہے۔ انہیں ارجن ایوارڈ سے نوازنا ہندوستانی کھیلوں میں ان کی گراں قدر خدمات کا مناسب اعتراف ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande