دفاعی چمپئن کاشی رودراس نے سیزن 4 کی نئی جرسی کی رونمائی کی
تاریخی تیسرے خطاب کے ہدف کے ساتھ بابا وشوناتھ کا آشیرواد حاصل کیا وارانسی، 31 جولائی (ہ س)۔ دو مرتبہ کی یوپی ٹی-20 لیگ چیمپئن کاشی رودراس نے جمعہ کو وارانسی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران آئندہ سیزن کے لیے اپنی نئی جرسی کی باضابطہ رونمائی
دفاعی چمپئن کاشی رودراس نے سیزن 4 کی نئی جرسی کی رونمائی کی


تاریخی تیسرے خطاب کے ہدف کے ساتھ بابا وشوناتھ کا آشیرواد حاصل کیا

وارانسی، 31 جولائی (ہ س)۔

دو مرتبہ کی یوپی ٹی-20 لیگ چیمپئن کاشی رودراس نے جمعہ کو وارانسی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران آئندہ سیزن کے لیے اپنی نئی جرسی کی باضابطہ رونمائی کی۔ اس موقع پر ٹیم نے شہر کی روحانی وراثت اور اپنے شائقین سے گہرے تعلق کا جشن مناتے ہوئے نئے سیزن کی مہم کا آغاز بھی کیا۔

کاشی کی تاریخی تہذیب اور شیو نگری سے متاثر اس نئی جرسی میں ٹیم کی شناخت اور اقدار کی جھلک نمایاں ہے۔ جرسی کا نیلا رنگ بھگوان شیو کے سکون کی علامت ہے، جو صبر، واضح سوچ اور دباو¿ کے باوجود بہترین کارکردگی کی نمائندگی کرتا ہے، جبکہ نارنجی رنگ ان کی طاقتور توانائی کی علامت ہے، جو جرات، جارحانہ انداز اور بے خوفی کی عکاسی کرتا ہے۔ جرسی پر موجود کائناتی ڈیزائن بھگوان شیو کو ”گرو آف دی یونیورس“ کے طور پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے اور لامحدود عزم کی ترغیب دیتا ہے ۔ان تمام عناصر کے ذریعے یہ جرسی کاشی رودراس کی شناخت اور جذبے کو نمایاں کرتی ہے۔

جرسی کی رونمائی سے قبل کپتان کرن شرما اور ہیڈ کوچ دھرو سنگھ کی قیادت میں، اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (یو پی سی اے) کے ڈائریکٹر جاوید اختر اور ٹیم انتظامیہ کے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں کھلاڑیوں نے کاشی وشوناتھ مندر میں درشن اور پوجا کی۔ اس موقع پر ٹیم نے ہندوستان کے قدیم ترین زندہ شہروں میں شمار ہونے والے کاشی کی روح، عزم اور وقار کی نمائندگی کرنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔

مندر کے دورے کے بعد کاشی رودراس کے کھلاڑیوں نے سگرا اسٹیڈیم میں منعقدہ خصوصی ”میٹ اینڈ گریٹ“ پروگرام میں نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی۔ کپتان کرن شرما نے اپنے کرکٹ سفر کے تجربات بیان کیے، نوجوانوں کو نظم و ضبط اور اپنے مقصد سے وابستگی کی تلقین کی اور اعلیٰ سطح پر کامیابی کے لیے درکار ذہنی تیاری اور سخت محنت کے بارے میں رہنمائی دی۔ اس اقدام نے خطے میں نچلی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لیے فرنچائز کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔

جرسی کی رونمائی کے موقع پر کپتان کرن شرما نے کہا، ”کاشی رودراس کی جرسی پہننا ہمیشہ باعثِ فخر ہوتا ہے، کیونکہ یہ صرف ایک کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ ایسے شہر کی نمائندگی کرتی ہے جس کی تاریخی، ثقافتی اور روحانی وراثت منفرد ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں ہم نے ٹیم کے اندر ایک مضبوط ثقافت قائم کی ہے اور ہمارا ہدف بالکل واضح ہے کہ اپنے شائقین کو جشن منانے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے ایک اور چیمپئن شپ اپنے نام کریں۔“

دو یوپی ٹی-20 لیگ خطابات جیتنے والی کاشی رودراس اس سیزن میں ایک بار پھر ٹرافی جیت کر لیگ کی کامیاب ترین فرنچائزز میں اپنی حیثیت مزید مستحکم کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ ٹیم نے اس بار بھی تجربہ کار کھلاڑیوں اور ابھرتی ہوئی مقامی صلاحیتوں کا متوازن امتزاج تیار کیا ہے اور اپنے پرجوش شائقین کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا ہدف رکھا ہے۔

نئے سیزن کی تیاریوں کے تحت کاشی رودراس نے اسی ماہ کے آغاز میں ”رودراس کپ“ کا بھی آغاز کیا، جس کے ذریعے نچلی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے اپنے عزم کو مزید مضبوط کیا گیا۔ یہ کسی بھی یوپی ٹی-20 فرنچائز کی جانب سے منعقد کیا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا علاقائی اسکاو¿ٹنگ ٹورنامنٹ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande