ہاکی ورلڈ کپ سے پہلے ہندوستانی اسٹرائیکرز نے کامیابی کا اپنا فارمولہ بتایا
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں دو ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے۔ ایسے میں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم حتمی تیاریوں میں مصروف ہے۔ٹیم کے اسٹار فارورڈز مندیپ سنگھ، ابھیشیک اور شیلانند لاکڑا کا خیال ہے کہ جدید ہاکی می
Sports-Hockey-FIH-World-Cup-India-Forwards


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں دو ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے۔ ایسے میں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم حتمی تیاریوں میں مصروف ہے۔ٹیم کے اسٹار فارورڈز مندیپ سنگھ، ابھیشیک اور شیلانند لاکڑا کا خیال ہے کہ جدید ہاکی میں کامیابی کے لیے فارورڈ کھلاڑیوں کے درمیان بہتر تال میل، مستقل مزاجی اور ٹیم ورک سب سے اہم ہے۔

تجربہ کار فارورڈ مندیپ سنگھ، جو اپنے چوتھے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ میں کھیلنے جا رہے ہیں، نے کہا کہ انہوں نے اپنے کریئر کے آغاز میں سینئر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا اور اب وہ اسی تجربے کا اشتراک نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کر رہے ہیں۔

انہوں نے ہاکی انڈیا کے حوالے سے کہا”جب میں نوجوان تھا،تو میں سینئر کھلاڑیوں سے بہت سارے سوالات کرتا تھا اور ان سے بہت کچھ سیکھتا تھا۔ اب میں نوجوان فارورڈز کے ساتھ وہی تجربہ شیئر کرتا ہوں۔ ہم اس بات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں کہ دباو¿ کو کس طرح سنبھالنا ہے، پرسکون رہنا ہے اور بڑے میچوں میں صحیح فیصلے لینے ہیں۔“

مندیپ کے مطابق، گول کرنے میں کامیابی صرف ہنر سے نہیں بلکہ منظم مشق سے حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا، ”فارورڈز کے لیے ہمارے پریکٹس سیشن بہت مخصوص ہوتے ہیں۔ ہم ڈی کے اندر ہم آہنگی پیدا کرنے، فائنل پاس کو درست طریقے سے لینے اور ہر حملے کو انجام دینے پر انتھک محنت کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد ہربار ڈی میں داخل ہونے پر گول کرنا، گول پر شاٹ لینا، یا پنالٹی کارنر حاصل کرنا ہے۔“

ان کا مزید کہنا تھا کہ ”ایک اچھا اسٹرائیکر صرف گول کرنے کے بارے میں نہیں سوچتا، ہاکی ایک ٹیم کا کھیل ہے اور ساتھیوں کے ساتھ جتنی بہتر سمجھ بوجھ ہوگی، کارکردگی اتنی ہی موثر ہوگی۔“ اپنے پہلے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے شیلانند لاکڑا نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں بالخصوص مندیپ سنگھ کی رہنمائی ان کے لیے بہت مددگار رہی ہے۔

انہوں نے کہا،”جب بھی میں غلطی کرتا ہوں تو سینئر کھلاڑی مجھے بتاتے ہیں کہ مجھے کہاں بہتری کی ضرورت ہے۔ مندیپ بھائی ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور مجھے صحیح سمت دکھاتے ہیں۔ ان کے مشورے سے مجھے مسلسل سیکھنے اور بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔“

لاکڑا کا خیال ہے کہ جدید ہاکی میں فارورڈ کا کردار صرف گول کرنے تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ”میں ہمیشہ ٹیم کے لیے ہر ممکن طریقے سے اپنا تعاون دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ خواہ، وہ مواقع پیدا کرنا ہو، گول کرنا ہو، یا پھر ٹیکل بنانا، میں ہر پہلو سے اپنا تعاون دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ اب، فارورڈز بھی ٹیم کے دفاع کی پہلی لائن ہیں۔ اگر ہم اچھی طرح سے دفاع کرتے ہیں تو اس سے ڈیفنڈرز اور مڈ فیلڈرز کا کام آسان ہو جاتا ہے۔“

ہندوستانی ٹیم کے قابل اعتماد گول اسکورر ابھیشیک نے کہا کہ ان کی مستقل مزاجی کا راز جسمانی اور ذہنی دونوں لحاظ سے سخت تیاری ہے۔

انہوں نے کہا،”ایک اسٹرائیکر کی مستقل مزاجی گیند کے بغیر اس کی حرکتوں سے شروع ہوتی ہے۔ آف دی بال موومنٹ اورپریسنگ بہت اہم ہے کیونکہ فارورڈز ٹیم کے دفاع کی پہلی لائن ہوتے ہیں۔ ایک بار جب وہ گیند حاصل کر لیتے ہیں، تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دوسرے فارورڈز کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں اور پھر حملے کو گول، شاٹ یا پنالٹی کارنر میں تبدیل کریں۔“

ذہنی طاقت کے بارے میں انہوں نے کہا،”ڈی کے اندر سکون مشق سے آتا ہے۔ اگر آپ ٹریننگ میں سخت محنت نہیں کریں گے، تو آپ دباو¿ میں صحیح فیصلے نہیں کر پائیں گے۔ ہم میڈیٹیشن اور تجربے کے ذریعے خود کو ذہنی طور پر بھی مضبوط بناتے ہیں۔ جتنا زیادہ ہم کھیلیں گے، اتنا ہی مشکل حالات میں پرسکون رہ سکیں گے۔“

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026کاانعقاد 15 سے 30 اگست تک بیلجیم اور ہالینڈ میں منعقد ہوگا۔ ہندوستان کو پول ڈی میں رکھا گیا ہے اور وہ 15 اگست کو ویلز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم اس کے بعد انگلینڈ اور روایتی حریف پاکستان سے ٹکرائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande