سیکورٹی فورسز نے راجوری میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش کیا
جموں، 31 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے جنگلاتی علاقے میں قائم ایک مشتبہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے وہاں سے راشن اور روزمرہ استعمال کا مختلف سامان برآمد کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے م
Search


جموں، 31 جولائی (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے جنگلاتی علاقے میں قائم ایک مشتبہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے وہاں سے راشن اور روزمرہ استعمال کا مختلف سامان برآمد کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھنگائی جنگلاتی علاقے میں جمعرات کی شام ایریا ڈومینیشن اور تلاشی مہم کے دوران سیکورٹی فورسز کو گھنے جنگل اور جھاڑیوں کے درمیان قائم یہ مشتبہ ٹھکانہ ملا۔ تلاشی کے دوران وہاں سے چاول کے دو پیکٹ، انسٹنٹ نوڈلز، ایک چاقو، لائٹر، پلاسٹک شیٹ، پرانا کمبل، گیس اسٹوو کا نوزل، دو موم بتیاں اور ایک پلاسٹک کی بوتل برآمد کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ سامان غالباً جنگلات میں روپوش دہشت گردوں کے استعمال کے لیے رکھا گیا تھا۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی مہم جاری تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande