کوکرناگ میں غلطی سے رائفل چل جانے سے پولیس اہلکار زخمی
سرینگر، 31 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کا ایک اہلکار جمعہ کو جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں غلطی سے اس کا سروس رائفل چل جانے کے بعد گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ذرائع نےبتایا کہ پولیس اہلکار کو اس کے پاؤں میں
کوکرناگ میں غلطی سے رائفل چل جانے سے پولیس اہلکار زخمی


سرینگر، 31 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کا ایک اہلکار جمعہ کو جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں غلطی سے اس کا سروس رائفل چل جانے کے بعد گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ذرائع نےبتایا کہ پولیس اہلکار کو اس کے پاؤں میں گولی لگی ہے اور اسے ابتدائی علاج کے لیے فوری طور پر سب ضلع اسپتال کوکرناگ منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں انہیں خصوصی طبی علاج کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا۔ اہلکار کی شناخت محمد الطاف کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande