
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے دہلی کے ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی کے پالم علاقے میں 18 مارچ کو لگی زبردست آگ کے معاملے میں دہلی حکومت کے جھوٹ کی قلعی کھل گئی ہے۔اس آتشزدگی کے معاملے پر سامنے آئی ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) کی تحقیقاتی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر محکمہ فائر بریگیڈ کی اسکائی لفٹ ناکام نہیں ہوتی تو جان گنوانے والے نو میں سے کئی افراد کو بچایا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ فائر بریگیڈ کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے حکومت اور وزرا نے مسلسل جھوٹ بولا اور دہلی کے لوگوں کو گمراہ کیا۔
عام آدمی پارٹی ک دہلی کے ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ عام آدمی پارٹی پہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ اگر فائر بریگیڈ کی اسکائی لفٹ ناکام نہیں ہوتی تو پالم آگ میں جان گنوانے والے نو لوگوں کی جان بچائی جا سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل جھوٹ بول کر محکمہ فائر بریگیڈ کی ناکامیوں پر پردہ ڈالتی رہی۔
سوربھ بھاردواج نے اس بات پر بھی ناراضگی ظاہر کی کہ ڈی ایم کی اس رپورٹ کو آنے اور عام ہونے میں تقریباً نصف سال کا عرصہ لگا، جو واقعی بہت شرمناک ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد