نیپال۔بھارت ریل سروس اگلے حکم تک معطل
کاٹھمنڈو، 31 جولائی (ہ س)۔ نیپال اور بھارت کے درمیان چلنے والی واحد بین الاقوامی ریل سروس کو اگلے احکامات تک معطل کر دیا گیا ہے۔ ضلع دھنوشا میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے کرفیو نافذ کیے جانے کے بعد نیپال ریلوے کمپنی لمیٹڈ نے یہ فیصلہ کیا۔نیپال ریلوے
نیپال۔بھارت ریل سروس اگلے حکم تک معطل


کاٹھمنڈو، 31 جولائی (ہ س)۔ نیپال اور بھارت کے درمیان چلنے والی واحد بین الاقوامی ریل سروس کو اگلے احکامات تک معطل کر دیا گیا ہے۔ ضلع دھنوشا میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے کرفیو نافذ کیے جانے کے بعد نیپال ریلوے کمپنی لمیٹڈ نے یہ فیصلہ کیا۔نیپال ریلوے کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ جے نگر–جنک پور–بھنگہا ریلوے لائن پر ٹرین سروس کرفیو کے احکامات برقرار رہنے تک بند رہے گی۔کمپنی کے قائم مقام انتظامی سربراہ اجے کمار سنگھ نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ دھنوشا کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے کرفیو کے حکم پر عمل درآمد اور مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت کی ریاست بہار کے جے نگر سے نیپال کے جنک پور تک تمام ریل خدمات اگلے احکامات تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ کشیدہ صورتحال اور امن و امان کے پیش نظر نیپال کے مدھیش صوبے کے متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے، جس کے باعث سرحد پار آمد و رفت اور عوامی نقل و حمل بھی متاثر ہوئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande