سنسری تشدد: نیپال حکومت اور متاثرہ خاندان کے درمیان سات نکاتی معاہدہ
کاٹھمنڈو، 31 جولائی (ہ س)۔ نیپال کے ضلع سنسری کے کپتان گنج میں پولیس فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے معاملے پر حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے درمیان جمعرات کی دیر رات سات نکاتی معاہدہ طے پا گیا۔معاہدے کے موقع پر نیپال کے وزیر داخلہ سودن گ
سنسری تشدد: نیپال حکومت اور متاثرہ خاندان کے درمیان سات نکاتی معاہدہ


کاٹھمنڈو، 31 جولائی (ہ س)۔ نیپال کے ضلع سنسری کے کپتان گنج میں پولیس فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے معاملے پر حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے درمیان جمعرات کی دیر رات سات نکاتی معاہدہ طے پا گیا۔معاہدے کے موقع پر نیپال کے وزیر داخلہ سودن گورونگ اور جاں بحق ہونے والے اوم پرکاش مہتا اور جے پرکاش مہتا کے اہلِ خانہ موجود تھے۔دیوان گنج گاؤں پالیکا کے چیئرمین بیچن پرساد مہتا کے مطابق، معاہدے پر وزیر داخلہ سودن گورونگ، اوم پرکاش مہتا کے والد کرشن دیو مہتا اور جے پرکاش مہتا کے والد نریش مہتا نے دستخط کیے۔واضح رہے کہ کپتان گنج میں پیش آنے والے احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے اوم پرکاش مہتا اور جے پرکاش مہتا ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔معاہدے کے تحت نیپال حکومت دونوں جاں بحق نوجوانوں کو شہید قرار دینے کا عمل فوری طور پر شروع کرے گی۔ اس کے علاوہ ہر متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ نیپالی روپے بطور مالی امداد فراہم کیے جائیں گے۔ حکومت نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ معاہدے میں یہ بھی طے پایا کہ دیوان گنج گاؤں پالیکا میں واقع مدرسے کی قانونی حیثیت کی فوری جانچ شروع کی جائے گی اور اگر کوئی فرد قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔مزید برآں، دونوں متاثرہ خاندانوں کے ایک، ایک اہل فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔معاہدے کی ایک اور اہم شق کے مطابق مقامی حکومت کے تعاون سے علاقے میں مناسب مقام پر جاں بحق نوجوانوں کی یاد میں ایک یادگاری پارک تعمیر کیا جائے گا۔حکومت اور اہلِ خانہ کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد دونوں نوجوانوں کی آخری رسومات آج دوپہر 2 بجے انجام دیے جانے کا پروگرام طے کیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande