اے ایم یو کے فیکلٹی رکن کو قومی سی ایم ای میں بہترین زبانی مقالہ پیش کرنے کا اول انعام
علی گڑھ, 31 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر، ایم اے ایچ ای-فائمر فیلو اور میڈیکل ایجوکیشن یونٹ کے رکن ڈاکٹر علی جعفر عابدی کو بنگلورو کے ایم وی جے میڈیکل کالج اینڈ
اے ایم یو کے فیکلٹی رکن کو قومی سی ایم ای میں بہترین زبانی مقالہ پیش کرنے کا اول انعام


علی گڑھ, 31 جولائی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر، ایم اے ایچ ای-فائمر فیلو اور میڈیکل ایجوکیشن یونٹ کے رکن ڈاکٹر علی جعفر عابدی کو بنگلورو کے ایم وی جے میڈیکل کالج اینڈ ریسرچ ہاسپٹل کے شعبہ میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ سلور جبلی کنٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن پروگرام میں بہترین زبانی مقالہ (اول انعام) سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر عابدی کے تحقیقی مقالے ''شمالی ہند میں فیملی ایڈاپشن پروگرام کے بارے میں دیہی گھرانوں کے تصورات کا جائزہ لینے کے لیے ایف اے پی-ای کیو-25 سوالنامے کی تیاری اور نفسیاتی جانچ'' نے ملک بھر سے میڈیکل ایجوکیٹرز کے پیش کردہ 22 زبانی مقالات میں 150 نمبر حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس تحقیق کے تحت ایف اے پی-ای کیو-25 نامی ایک معیاری سوالنامہ تیار کیا گیا، جس کے ذریعے نیشنل میڈیکل کمیشن کے فیملی ایڈاپشن پروگرام کے بارے میں دیہی خاندانوں کے تصورات کا سائنسی انداز میں جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد کمیونٹی پر مبنی طبی تعلیم کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

یہ تحقیق منی پال اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے کستوربا میڈیکل کالج، منگلورو کے پروفیسر انیمیش جین، جے این ایم سی، اے ایم یو کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی ڈاکٹر ثمینہ احمد اور پروفیسر سائرہ مہناز، نیز منی پال کالج آف ڈینٹل سائنسز، منگلورو کی ڈاکٹر نندیتا سجیر کے اشتراک سے انجام دی گئی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande