اے ایم یو کے شعبہ ریاضی کے استاد نے تمل ناڈو میں بین الاقوامی کانفرنس میں متعدد اہم ذمہ داریاں انجام دیں
علی گڑھ, 31 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کے ڈاکٹر وکیل احمد خان نے تمل ناڈو کے شہر تروچیراپلی میں جمال محمد کالج کے پوسٹ گریجویٹ و ریسرچ شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس آن میتھمیٹیکل میتھڈز اینڈ کمپیوٹیشن
ڈاکٹر وکیل احمد خان


علی گڑھ, 31 جولائی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کے ڈاکٹر وکیل احمد خان نے تمل ناڈو کے شہر تروچیراپلی میں جمال محمد کالج کے پوسٹ گریجویٹ و ریسرچ شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس آن میتھمیٹیکل میتھڈز اینڈ کمپیوٹیشنز میں اپنی مؤثر علمی خدمات کے ذریعے یونیورسٹی کا نام روشن کیا۔

ریسورس پرسن کی حیثیت سے مدعو کیے گئے ڈاکٹر وکیل احمد خان نے ''فزی سیٹ تھیوری میں نئی پیش رفت: حالیہ رجحانات اور اطلاقات'' کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا، جس میں انہوں نے نظریاتی پیش رفت کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، فیصلہ سازی اور ڈیٹا اینالیٹکس میں اس کے استعمال پر روشنی ڈالی۔ ان کے لیکچر کو ماہرین تعلیم، محققین اور طلبہ نے بے حد سراہا۔

ڈاکٹر خان نے کانفرنس کے ایک تکنیکی اجلاس کی صدارت بھی کی، جہاں انہوں نے تحقیقی مقالات کی پیشکش کی نگرانی کی اور علمی مباحثے کی رہنمائی کی۔

اختتامی اجلاس میں انہوں نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے بین الشعبہ جاتی تحقیق میں ریاضیاتی علوم کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا اور نوجوان محققین کو سائنسی دیانت داری کے ساتھ معیاری اور تخلیقی تحقیق کرنے کی تلقین کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande