اے ایم یو یونیورسٹی کورٹ کے چار نئے اراکین کا اعلان
علی گڑھ, 31 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے مختلف زمروں میں سینیئرٹی کی بنیاد پر روٹیشن کے اصول کے تحت یونیورسٹی کورٹ کے چار نئے اراکین کا فوری اثر سے اعلان کیا ہے۔ ان کی مدتِ رکنیت تین سال یا متعلقہ عہدے پر برقرار رہنے تک، جو بھی پہلے
اے ایم یو یونیورسٹی کورٹ کے چار نئے اراکین کا اعلان


علی گڑھ, 31 جولائی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے مختلف زمروں میں سینیئرٹی کی بنیاد پر روٹیشن کے اصول کے تحت یونیورسٹی کورٹ کے چار نئے اراکین کا فوری اثر سے اعلان کیا ہے۔ ان کی مدتِ رکنیت تین سال یا متعلقہ عہدے پر برقرار رہنے تک، جو بھی پہلے ہو، مؤثر رہے گی۔

شعبہ آرکیٹیکچر کی پروفیسر شرمین خان، شعبہ پلاسٹک سرجری کے ڈاکٹر محمد فہد خرم اور شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری کے پروفیسر رئیس احمد کو شعبہ جاتی چیئرمینوں کے زمرے میں گردش کے اصول کے تحت اگلے سینئر ترین چیئرمین کی حیثیت سے یونیورسٹی کورٹ کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، سر راس مسعود ہال کے پرووسٹ پروفیسر محمد آصف کو بھی پرووسٹ کے زمرے میں گردش کے اصول کے تحت یونیورسٹی کورٹ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرری وقار الملک ہال کے پرووسٹ پروفیسر نوشاد علی پی ایم کی مدتِ رکنیت مکمل ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر کی گئی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande