
علی گڑھ, 31 جولائی (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کشن گنج مرکز، بہار کے سابق طالب علم انضمام الحق کا تقرر دنیا کی معروف پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والی ''بگ فور'' کمپنیوں میں شامل کے پی ایم جی میں بطور اینالسٹ ہوا ہے۔ انہوں نے اے ایم یو کشن گنج مرکز سے ایم بی اے کی ڈگری امتیازی کامیابی کے ساتھ حاصل کی اور اپنے تعلیمی دور کے دوران بہترین علمی کارکردگی اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اے ایم یو کشن گنج مرکز کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد طارق نے انضمام الحق اور مرکز کے اساتذہ کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انضمام الحق کی اس نمایاں کامیابی پر بے حد فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اے ایم یو کشن گنج مرکز میں فراہم کیے جانے والے معیاری تعلیمی پروگراموں اور سازگار تعلیمی ماحول کی عکاس ہے۔ انہوں نے انضمام الحق کے روشن پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ