خاتون نے سی آئی پر سنگین الزامات عائد کئے، بلیک میلنگ اور 2 کروڑ روپے کی وصولی کا دعویٰ
حیدرآباد ، 30 جولائی (ہ س)۔ حیدرآباد کمشنریٹ کے جوبلی ہلزپولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دینے والے سرکل انسپکٹر(سی آئی) سرینواسولوریڈی پرایک خاتون نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ خاتون کی شکایت اورابتدائی تحقیقات کے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے سی آئی کو
خاتون کی شکایت پر سی آئی پر سنگین الزامات، بلیک میلنگ اور 2 کروڑ روپے کی وصولی کا دعویٰ،


حیدرآباد ، 30 جولائی (ہ س)۔

حیدرآباد کمشنریٹ کے جوبلی ہلزپولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دینے والے سرکل انسپکٹر(سی آئی) سرینواسولوریڈی پرایک خاتون نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ خاتون کی شکایت اورابتدائی تحقیقات کے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے سی آئی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

شکایت کے مطابق، خاتون جب اپنے خاندانی مسائل سے متعلق شکایت درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچی تو مبینہ طورپرسی آئی نے اس سے ہمدردی اورمیٹھی باتوں کے ذریعے قربت بڑھائی اورشادی کاوعدہ کرکے اسے اپنے ساتھ رہنے پر آمادہ کیا۔

خاتون نے الزام عائد کیاکہ تعلقات کے دوران وہ حاملہ ہوگئی، جس کے بعد سی آئی نے مبینہ طورپراسے اسقاط حمل پرمجبورکیا۔ اس کے علاوہ، اس نے الزام لگایا کہ سی آئی نے اس کی نجی ویڈیوزخفیہ طورپرریکارڈ کیں اوربعد میں انہی ویڈیوز کے ذریعے اسے بلیک میل کرتے ہوئے دھمکیاں دیں۔

شکایت کنندہ خاتون نے مزید الزام عائدکیا کہ سی آئی نے نجی ویڈیوز منظرعام پرلانے کی دھمکی دے کر مبینہ طورپراس سے تقریباً2 کروڑ روپے تک رقم وصول کی۔

متاثرہ خاتون نے مبینہ طور پرتمام شواہد کے ساتھ ڈائریکٹرجنرل آف پولیس(ڈی جی پی) سے رجوع کرتے ہوئے شکایت درج کرائی۔ شکایت کی بنیاد پراعلیٰ پولیس حکام نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا۔

ابتدائی تحقیقات اور شکایت کنندہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کی جانچ کے بعد سینئر حکام نے سی آئی سرینواسولوریڈی کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے اسے معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اورتحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔

۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande