غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غزل سرائی مقابلے کا انعقاد
نئی دہلی ،30جولائی (ہ س )۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غزل سرائی مقابلے کا انعقاد 30/جولائی کو ایوان غالب میں ہوا۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ میں اردو کے نامور شاعر اسد الل
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غزل سرائی مقابلے کا انعقاد


نئی دہلی ،30جولائی (ہ س )۔

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غزل سرائی مقابلے کا انعقاد 30/جولائی کو ایوان غالب میں ہوا۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ میں اردو کے نامور شاعر اسد اللہ خاں غالب کی یاد مین میوزیم قائم ہے یہ پروگرام اسی میوزیم کے تحت منعقد ہوتا ہے۔ اس میوزیم کی چیئر پرسن بیگم صبا درریز صاحبہ ہیں ان کی نگرانی اور سرپرستی میں ہر سال غزل سرائی کا مسابقہ ہوتا ہے جس میں دہلی کے کئی اسکولوں کے بچے غزل سرائی کرتے ہیں اور نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔ ’بیگم عابدہ احمد غالب میوزیم‘ کی منیجر اور پروگرام کی کواڈینیٹر محترمہ یاسمین نے کہا غالب انسٹی ٹیوٹ عالمی شہرت یافتہ سنگرس کو بھی مدعو کرتا ہے جس سے ساری دنیا میں ان کی پہچان مزید مستحکم ہوتی ہے لیکن یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ بچوں کو بھی ایک موقع اس ادارے کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس بار بھی دہلی کے کئی اسکولوں نے اپنے بچوں کو اس مقابلے میں شامل ہونے کے لیے بھیجا ہے۔ غزل سرائی پروگرام میں پروفیسر آصف نقوی اور استاد سعید الرحمن نے جج کا فریضہ انجام دیا۔ پروفیسر آصف نقوی نے اس موقع پر کہا کہ شاعری در اصل لفظوں کے بر محل استعمال کا نام ہے اس لیے اساتذہ اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو غلط تلفظ پر ٹوکیں اور معیاری زبان کے انتخاب پر مائل کریں۔ استاد سعید الرحمن نے کہا آج جن بچوں نے انعام حاصل کیا ہے ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ یہ انعام اہم ہے لیکن انعام کا نہ ملنا کوئی محرومی نہیں ہے بلکہ اس سے مزید تحریک ملتی ہے اور جن کو انعام نہیں ملا وہ آئندہ کے لیے پہلے سے زیادہ کوشش کرتے ہیں۔ یہی جذبہ آپ کو زندگی کے ہر موڑ پر کام آئے گا۔ جن بچوں نے پروگرام میں شرکت کی ان کے نام اس طرح ہیں: سعدیہ، تسمیہ (فاطمہ اکادمی)، علشبہ دانش، ہدیٰ (رابعہ گرل پبلک اسکول)، خالد ہاشمی، طرفیحہ (کریسنٹ اسکول) لائبہ، ذکریٰ (سرودیا کنیا ودیالیہ)، گوروی سنگھ، کیشو نارائن سنگھ (سالوان پبلک اسکول) علی زمن، علی عباس (زینت محل)، آئرا، مدیحہ (گورنمنٹ گرلس سکنڈری اسکول)، محمد تابش تاج، عمیمہ بانو (ایس اے ایچ سکینڈری اسکول جامعہ ملیہ اسلامیہ)۔ پہلا انعام ہدیٰ(رابعہ گرلس اسکول) دوسرا انعام علیشبہ دانش (رابعہ گرل پبلک اسکول) تیسرا انعام (ایس اے ایچ سکینڈری اسکول جامعہ ملیہ اسلامیہ) نے حاصل کیا۔ کنسولیشن پرائز راعیان (ڈی اے وی)، علی عباس (زینت محل)، اور کیشو نرائن سنگھ (سالوان پبلک اسکول) نے حاصل کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande